انسانوں کی ضرورت ختم، کلاڈ اے آئی خود فیصلے کرنے لگا

مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک انقلابی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس نے مشینوں کے کام کرنے کے انداز کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے۔ ٹیکنالوجی کی مشہور کمپنی ’اینتھروپک‘ نے اپنے ذہین اے آئی ماڈل ’کلاڈ‘ میں ایک نیا اور طاقتور فیچر ’آٹو موڈ‘ متعارف کرایا ہے۔ اس نئی خصوصیت کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اب ’کلاڈ‘ محض ایک حکم ماننے والا پروگرام نہیں رہا، بلکہ کوڈنگ اور دیگر تکنیکی کاموں کے دوران ایک خود مختار ساتھی کی طرح کام کر سکتا ہے۔

اب اسے ہر چھوٹے بڑے قدم پر انسانی منظوری یا اپروول کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ یہ حالات کا جائزہ لے کر خود سے فیصلے کرنے اور پیچیدہ کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جہاں اے آئی اب ایک مددگار کے بجائے ایک خود کار ماہر (آٹومیٹڈ ایکسپرٹ) کے طور پر ابھر رہا ہے، جبکہ اس سے پہلے صارفین کو ہر چھوٹے بڑے قدم پر اے آئی کو ہدایات دینی پڑتی تھیں، لیکن اب یہ نظام خود سمجھ سکے گا کہ اسے اگلا قدم کیا اٹھانا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کو محفوظ بنانے کے لیے کمپنی نے اس میں ایک خاص ’درجہ بندی کرنے والا نظام‘ (کلاسیفائر) شامل کیا ہے۔ یہ نظام کسی بھی کام کو مکمل کرنے سے پہلے اس کے خطرے کا اندازہ لگاتا ہے۔

اگر کلاڈ کو محسوس ہو کہ کوئی عمل نقصان دہ ہو سکتا ہے، جیسے کہ اہم فائلوں کا ڈیلیٹ ہونا یا حساس معلومات یا ڈیٹا کا لیک ہونا ، تو وہ اس کام کو فوراً روک دیتا ہے اور صارف سے منظوری طلب کرتا ہے۔ اس طرح یہ ’آٹو موڈ‘ پرانے طریقوں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور قابلِ بھروسہ ثابت ہوتا ہے، کیونکہ یہ تیزی سے کام کرنے کے ساتھ ساتھ حفاظتی حدود کا بھی خیال رکھتا ہے۔

’اینتھروپک‘ کی جانب سے یہ ’آٹو موڈ‘ کوئی اکیلی پیش رفت نہیں ہے، بلکہ یہ کمپنی کے ان سلسلہ وار اقدامات کا حصہ ہے جن کا مقصد اے آئی کو زیادہ خود مختار بنانا ہے۔

اس سے قبل کمپنی غلطیوں کو پکڑنے والا خودکار نظام کلاڈ کوڈ ریویو اور کاموں کو اے آئی ایجنٹس کے سپرد کرنے والی سروس ڈسپیچ فار کو۔ورک بھی متعارف کرا چکی ہے، جو کلاڈ کو ایک مکمل ڈیجیٹل ساتھی بناتے ہیں۔

نئی پیش رفت میں کمپنی کا مقصد کلاڈ کو محض ایک عام سافٹ ویئر کے بجائے ایک ’ڈیجیٹل ساتھی‘ کے طور پر پیش کرنا ہے۔ اب کلاڈ آپ کی غیر موجودگی میں بھی پیچیدہ کاموں کو سنبھال سکتا ہے، جس سے وقت کی بڑی بچت ہوگی۔

فی الحال یہ سہولت مخصوص پیشہ ورانہ گروہوں (کلاڈ ٹیم یوزرز) کے لیے جاری کی گئی ہے اور جلد ہی اسے بڑے کاروباری اداروں کے لیے بھی دستیاب کر دیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق، یہ پیش رفت سافٹ ویئر انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں انسان اور مشین کے درمیان تعاون کا ایک نیا باب روشن کرے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

ایم کیو ایم پاکستان نے کارکنان کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی

خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اہم

Read More

یہ کیسا انصاف ہے؟ 170 سیٹیں لینے والا جیل میں اور 80 والا حکومت میں ہے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیرتعلیم ڈاکٹر خالد محمود

Read More

TECHNOLOGY

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی: مصنوعی ذہانت نے نئی مشکل کھڑی کردی

مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی تیز رفتار ترقی نے انسانی زندگی کے کئی شعبوں

Read More

گوگل میپ میں بڑی تبدیلی: اے آئی اپ ڈیٹ اور نئے نیویگیشن فیچرز متعارف

گوگل میپس میں ایک نیا اے آئی فیچر ”آسک میپس“ متعارف کرایا جا رہا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.