آج ملک بھر میں ’استحکام پاکستان‘ کے عنوان پر خطبات جمعہ ہوں گے

قومی پیغام امن کمیٹی کے تعاون سے اسلامی تحریک پاکستان (شیعہ علما کونسل) کے تحت لاہور میں ہونے والی استحکام پاکستان کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ کانفرنس متفقہ طور پر حکومت پاکستان کی موجودہ خارجہ و داخلہ پالیسی بالخصوص ایران امریکا اسرائیل جنگ اور ایران اور عرب ممالک کے درمیان پیدا ہوئی صورتحال میں امن و سلامتی کے لیے کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر، وزیر اعظم شہباز شریف کی تحسین کرتے ہوئے اپنے تمام تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ایران عرب اسلامی ممالک کے درمیان مذاکرات اور امن کے لیے برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر بھرپور کردار ادا کریں۔

کانفرنس کی صدارت چیئرمین پاکستان علما کونسل و کوآرڈینیٹر وزیر اعظم و قومی پیغام امن کمیٹی حکومت پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی۔

کانفرنس سے علامہ اشتیاق کاظمی، حافظ کاظم رضا، علامہ محمد حسین اکبر، علامہ افضل حیدری، علامہ سید ضیا اللہ شاہ بخاری، حافظ اسعد عبید، ڈاکٹر مجید ایبل، مفتی عاشق حسین، ڈاکٹر آصف اکبر میر، علامہ اصغر عارف چشتی، قاری مبشر، مولانا سید اسامہ بخاری، پیر نو بہار شاہ، مفتی شاہد عبید، مولانا شفقت حسین اور دیگر علما ومشائخ نے بھی خطاب کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ فلسطین، سعودی عرب، عراق اور ایران کے مقدس مقامات کا تحفظ ہر صورت کیا جائے گا اور اگر کسی اسلام دشمن قوت نے اپنے ناپاک قدم بڑھائے تو متحد ہو کر ان کوروکیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ اجتماع لبنان میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت کی بھی بھرپور مذمت کرتا ہے اور گذشتہ 27 روز سے الاقصیٰ کے دروازے اسرائیل کی طرف سے بند کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم سے اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ اجتماع کل مورخہ 27 مارچ کو ملک بھر میں قومی پیغام امن کمیٹی کی اپیل پر یوم استحکام پاکستان منانے کے اعلان کی تائید کرتا ہے۔ خطبا، علما و مشائخ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عوام الناس کو داخلی استحکام کے حوالے سے مکمل آگاہی دیں اور امن کے لیے جمعۃ المبارک کے بعد خصوصی دعا کروائیں۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، شیاؤمی نے تہلکہ مچا دیا

ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کے نئے اسمارٹ فون نے گزشتہ ہفتے کی ٹاپ ٹرینڈنگ فہرست میں

Read More

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ"

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.