ٹرمپ کا یو ٹرن، ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنے کا اعلان

امریکا  کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنے کا اعلان کردیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صدر ٹرمپ نے جاری بیان میں کہا کہ 6 اپریل 2026 تک وہ ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے روک رہے ہیں.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی توانائی تنصیبات پر حملوں کو مزید 10 روز کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے، جس کے تحت نئی ڈیڈ لائن 6 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’فیک نیوز میڈیا کے برعکس ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور یہ مذاکرات بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔‘‘

ٹرمپ نے اس سے قبل 23 مارچ کو ایران کے پاور پلانٹس اور توانائی کے ڈھانچے پر حملے 5 روز کے لیے روکنے کا اعلان کیا تھا، جسے اب بڑھا کر 10 روز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تردید کی ہے، جبکہ ایک ایرانی عہدیدار نے امریکی تجویز کو ’’یکطرفہ اور غیر منصفانہ‘‘ قرار دیا ہے۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس کے دوران ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر دباؤ مزید بڑھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ایرانی حکومت شکست تسلیم کر رہی ہے‘‘ اور آئندہ چار سے چھ ہفتوں میں مشن مکمل ہو سکتا ہے۔

ادھر امریکی میڈیا کے مطابق ایران نے 10 روزہ مہلت کی درخواست نہیں کی، تاہم ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ایران نے 7 روزہ وقفے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر تہران کی جانب سے فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات ناکام ہونے کے بعد حملے شروع کیے تھے، جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ پھیل گئی۔ اس چار ہفتوں پر محیط جنگ میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ عالمی معیشت بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔

جنگ کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوا، ایل این جی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں جبکہ کھادوں کی قیمتوں میں تقریباً 50 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ایران نے بھی جوابی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے اسرائیل اور امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، جبکہ خلیجی ممالک پر حملوں کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل بھی متاثر کی، جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس کی سپلائی گزرتی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

حکیم سعید سے امجد صابری قتل اور بلدیہ فیکٹری تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، سربراہ ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے

Read More

آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں کمی کی تجویز زیر غور، مہتاب حیدر

وفاقی حکومت آج مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کرے گی جس میں تنخواہ دار

Read More

TECHNOLOGY

پی ٹی اے کی انتقال کر جانے والے افراد کی سمز ورثا کے نام منتقل کرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری

Read More

مائیکروسافٹ آؤٹ لک اور ون ڈرائیو صارفین سائبر حملوں کی زد میں

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے مائیکروسافٹ 365 سروسز استعمال کرنے والے صارفین،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.