پی ایس ایل 11، پی سی بی کی جانب سے ٹکٹ ریفنڈ پالیسی کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ریفنڈ پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

بورڈ کے مطابق تمام آن لائن ٹکٹ خریداروں کو اصل ادائیگی کے طریقہ کار کے ذریعے خودکار ریفنڈ ملے گا، جس میں ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ، جاز کیش اور ایزی پیسہ شامل ہیں۔

ریفنڈ کا عمل 30 مارچ 2026 سے شروع ہوگا اور 15 کاروباری دنوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے، تاہم بینک یا ادائیگی کے پلیٹ فارم کے مطابق معمولی فرق ہوسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹکٹ ہولڈرز کو بتایا کہ ریفنڈ کے لیے کسی کارروائی کی ضرورت نہیں جبکہ مقررہ مدت سے زیادہ تاخیر کی صورت میں بینک یا ادائیگی کے پلیٹ فارم سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی سی بی اور ایچ بی ایل پی ایس ایل نے صارفین کے صبر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں مزید دلچسپ کرکٹ کے لیے اسٹڈیم میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ ریفنڈ یا دیگر معلومات کے لیے صارفین Ticketing.psl@pcb.com.pk پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

پی آئی اے نجکاری میں بڑی پیش رفت، عارف حبیب کنسورشیم نے 100 فیصد شیئرز خرید لیے

‏پی آئی اے نجکاری میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، عارف حبیب کنسورشیم نے پی

Read More

پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی بے نقاب، بھارتی صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا

 پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی کے پیچھے بھارتی مکروہ کردار بے نقاب گیا۔ بھارتی صحافیوں

Read More

TECHNOLOGY

استعمال شدہ موبائل اور اسیسریز کی درآمد پر بڑھائی گئی ڈیوٹیز واپس لے لی گئی

ایف بی آر نے استعمال شدہ موبائل فونز اور اسیسریز کی کمرشل درآمد پر اہم

Read More

لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.