ایران بات کر رہا ہے اور معاہدہ چاہتا ہے مگر ردعمل کے خوف سے خاموش ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پسِ پردہ امن مذاکرات میں شامل ہے، مگر اس کے نمائندے اپنے ہی عوام کے ردعمل کے خوف سے اس کا اعتراف نہیں کر رہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے لیکن کھل کر بات کرنے سے گریزاں ہے کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ اس کے اپنے لوگ اسے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی قیادت کو امریکا کی ممکنہ کارروائی کا بھی خوف ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مذاکرات سے انکار کیا۔ ٹرمپ کے مطابق جاری تنازع میں ایران کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے داخلی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مخالف جماعت کے رہنما فوجی کارروائی کی کامیابیوں سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، اور طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ اسے ’جنگ‘ کے بجائے ’فوجی کارروائی‘ کہنا پسند کریں گے۔

دوسری جانب صدارتی دفتر نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ایران نے پسپائی اختیار نہ کی تو سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں، جبکہ ایران کے سرکاری ذرائع کے مطابق تہران نے امریکا کے مجوزہ 15 نکاتی منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبے میں ایران کے جوہری پروگرام میں کمی، میزائلوں پر پابندی، آبنائے ہرمز کی بحالی اور مسلح گروہوں کی حمایت محدود کرنے جیسے نکات شامل تھے۔

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو ممکنہ مذاکرات کے لیے جلد پاکستان یا ترکیہ بھیجا جا سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی انتظامیہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر رہی ہے، اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے اہم ارکان کو اس عمل میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ ایران بعض امریکی نمائندوں کے بجائے جے ڈی وینس کے ساتھ بات چیت کو ترجیح دے سکتا ہے، جس کے باعث ان کا کردار نمایاں ہو گیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین

Read More

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی لیکس!

ایپل کی آئندہ فلیگ شپ ڈیوائس کی ریلیز میں ابھی وقت ہے لیکن اس سے

Read More

والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے

سوشل میڈیا کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’میٹا‘ نے دنیا بھر میں انسٹاگرام،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.