سربراہ کلاؤڈ فلیئر کا اے آئی بوٹس سے متعلق انتباہ

انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر کمپنی کلاؤڈ فلیئر کے سربراہ کے مطابق انٹرنیٹ پر مصنوعی ذہانت کے بوٹس کی تیزی سے بڑھتی تعداد 2027 تک آن لائن انسانوں سے تجاوز کر جائے گی۔

ایک کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کلاؤڈ فلیئر سی ای او میتھیو پرنس نے بتایا کہ اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی اور گوگل کے جیمینائی جیسے اے آئی چیٹ بوٹس کی مقبولیت کے نتیجے میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران ویب ٹریفک میں بڑی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔

میتھیو پرنس کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر کون براؤز کر رہا ہے یا کیا کر رہا ہے اس میں انتہائی تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔

ایک طویل عرصے سے انٹرنیٹ پر تقریباً 20 فی صد تک بوٹ ٹریفک تھا۔ گوگل سب سے بڑا تھا لیکن اس کے علاوہ ہیکرز، اسپیمرز اور دیگر مجرمان سمیت آن لائن بہت سی چیزیں موجود تھیں۔

جنریٹو اے آئی کے عروج کے ساتھ ڈیٹا کی طلب انتہائی بڑھ گئی ہے۔ ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو رہے ہیں جہاں 2027 تک انٹرنیٹ پر بوٹس کا ٹریفک انسانوں کے ٹریفک سے بھی بڑھ جانے کی توقع ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

بجٹ 27-2026: پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کم کرنے کی تیاری

حکومت ملک میں ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے اور روزگار کے نئے

Read More

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج داخل ہوگا، مختلف شہروں میں آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

پنجاب بھر میں موسم کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی کا امکان ہے، جہاں آج سے

Read More

TECHNOLOGY

موبائل سمز کی ملکیت ایک سال سے پہلے ختم نہیں ہوسکتی،

سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ وائرل ہوا ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان ٹیلی

Read More

گوگل میپس میں نیا دلچسپ فیچر متعارف، پرانے مناظر اب موبائل پر دیکھنا ممکن

اگر آپ اسمارٹ فون پر گوگل میپس استعمال کرتے ہیں تو اب ایک نیا اور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.