حکومت کا عوام کو کوٹا کے مطابق پیٹرول دینے کا فیصلہ، ایپ کی تیاری جاری

وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں صوبوں کو شامل کرنے کے لیے صدرمملکت آصف علی زرداری کو اعتماد میں لیں گے اور اس سلسلے میں آج ملاقات کا امکان ہے جبکہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کے لیےڈیجیٹل نظام لا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج شام ایوان صدر میں صدرمملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے اور اس دوران پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں صوبوں کو شامل کرنے کے لیے انہیں اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 100 ارب روپے کی سبسڈی دے چکی ہے، جس کے بینیفشری پورے ملک کے عوام ہیں اور وزیراعظم صوبائی حکومتوں سے بھی سبسڈی میں حصہ ڈالنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کے لیےڈیجیٹل نظام لا رہی ہے، حکومت ایک ایپ تیار کر رہی ہے جسے پیٹرولیم مصنوعات کے صارفین ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے اور ہر شہری اپنی گاڑی کا نمبر اور اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کر کے ایپ میں رجسٹریشن کروائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت ہر شہری کا اس کی ضرورت اور دستیابی کے مطابق پیٹرولیم کوٹہ مقرر کرے گا، ہر شہری کو ایپ میں طے شدہ کوٹے کے مطابق روزانہ کا پیٹرول یا ڈیزل مل سکے گا اور اس سلسلے میں حکومت نے پچھلے مارچ سے اس مارچ تک پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال کا تقابلی جائزہ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باوجود استعمال میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے اور وزیراعظم پیٹرولیم سبسڈی میں صوبوں کو شامل کرنے اور راشن بندی ایپ پر صدرمملکت کو اعتماد میں لیں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، شیاؤمی نے تہلکہ مچا دیا

ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کے نئے اسمارٹ فون نے گزشتہ ہفتے کی ٹاپ ٹرینڈنگ فہرست میں

Read More

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ"

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.