وسٹامیری ٹائم ٹورازم کے زیرِ اہتمام دبئی میں ایک پروقار اور شاندار عید ملن تقریب کا انعقاد کیا

دبئی, وسٹامیری ٹائم ٹورازم کے زیرِ اہتمام دبئی میں ایک پروقار اور شاندار عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد، معزز شخصیات، کاروباری و سماجی حلقوں کے نمائندگان اور فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی قونصل جنرل حسین محمد اور ٹریڈ قونصلر علی زیب خان تھے، جنہوں نے دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ شرکت کر کے

تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔ تقریب کا آغاز خوشگوار ماحول میں ہوا جہاں مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ شرکاء نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی اور خوشیوں میں شریک ہوئے۔ فیملیز کی شرکت نے تقریب کو مزید رنگین بنا دیا، دیارِ غیر میں بسنے والے پاکستانیوں نے اس موقع پر وطن عزیز کی یادوں کو تازہ کیا اور اپنائیت کے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔میزبان ڈاکٹر ظفر طاہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عید ملن جیسی تقریبات کا مقصد کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور باہمی روابط کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع لوگوں کے درمیان محبت، رواداری اور بھائی چارے کو مضبوط بناتے ہیں اور مختلف قومیتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں۔مہمانِ خصوصی قونصل جنرل حسین محمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوسٹامیری ٹائم ٹورازم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کا اس طرح متحد ہو کر اپنی ثقافت اور روایات کو زندہ رکھنا نہایت خوش آئند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی تقاریب نہ صرف پاکستانیوں کے درمیان یکجہتی کو فروغ دیتی ہیں بلکہ دنیا بھر میں امن، محبت اور اتحاد کا مثبت پیغام بھی پہنچاتی ہیں۔ٹریڈ قونصلر علی زیب خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری اداروں کا اس طرح سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ایک مثبت رجحان ہے، جو نہ صرف کمیونٹی کی مضبوطی کا باعث بنتا ہے بلکہ نئی نسل کو اپنی روایات سے جوڑے رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔تقریب کے دوران مہمانوں کی پاکستانی روایتی کھانوں سے پرتکلف تواضع کی گئی، جس میں مختلف لذیذ پکوان شامل تھے۔ شرکاء نے کھانوں کو بے حد سراہا اور اسے اپنی ثقافت کی خوبصورت عکاسی قرار دیا۔ اس موقع پر خصوصی عید کیک بھی کاٹا گیا، جبکہ معزز مہمانوں کو گلدستے پیش کر کے ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Share On Social Media

KARACHI

گل پلازہ میں سرچ آپریشن مکمل، عمارت کو سیل کرنے کا فیصلہ

کراچی: گل پلازہ عمارت کو ملبہ مکمل ملبہ نہ ہٹایا جا سکا۔ جبکہ لاشوں کی

Read More

اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے سائلین کی

Read More

TECHNOLOGY

اب ’’YouTube‘‘ میں کوئی بھی ویڈیو اپنی زبان میں دیکھیں!

یوٹیوب نے صارفین کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی اب ناظرین کوئی بھی ویڈیو

Read More

نجی زندگی خطرے میں، چیٹ جی پی ٹی صارف کی خفیہ پروفائلز بنانے لگا

اوپن اے آئی کی ایک سابق محقق زوئی ہٹزِگ نے کمپنی چھوڑتے ہوئے خبردار کیا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.