بارشوں کا نیا سلسلہ، سیلاب اور ژالہ باری کا خدشہ

محکمہ موسمیات پاکستان نے 24 سے 30 مارچ تک ملک بھر میں بارشوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے بعض علاقوں میں ژالہ باری اور فلیش فلڈز کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مضبوط مغربی سسٹم 24 مارچ کی شام بلوچستان میں داخل ہوگا، جو 27 مارچ کے بعد مزید شدت اختیار کر کے 31 مارچ تک برقرار رہ سکتا ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں، خصوصاً گوادر، تربت، پنجگور، کوئٹہ اور خضدار میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بعض مقامات پر ژالہ باری کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے چترال، سوات، دیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب کے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہروں کے ساتھ اسلام آباد میں بھی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ کے کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت مختلف علاقوں میں 25 اور 26 مارچ کے علاوہ 28 اور 29 مارچ کو بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان میں 25 سے 28 مارچ جبکہ خیبر پختونخوا کے ندی نالوں میں 28 سے 30 مارچ کے دوران فلیش فلڈ کا خطرہ ہے۔
بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

شہریوں اور کسانوں کے لیے ہدایات

محکمہ موسمیات نے کسانوں کو فصلوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے جبکہ شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

جی ایس ٹی 19 فیصد کرنے پر غور: سولر، الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس

Read More

کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی لیکس!

ایپل کی آئندہ فلیگ شپ ڈیوائس کی ریلیز میں ابھی وقت ہے لیکن اس سے

Read More

والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے

سوشل میڈیا کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’میٹا‘ نے دنیا بھر میں انسٹاگرام،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.