آئی فون صارفین ہوشیار! جدید اسپائی ویئر کا انکشاف

ماہرین نے ایک نہایت طاقتور اسپائی ویئر کی نشاند ہی کی ہے جو ممکنہ طور پر کروڑوں آئی فون صارفین کی ڈیوائسز میں گھس کر معلومات چوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس اسپائی ویئر کو حالیہ ہفتوں میں یوکرین کی درجنوں ویب سائٹس پر نصب کیا گیا تھا۔

یہ دریافت اس مہینے دوسری بار سامنے آئی ہے کہ محققین نے ایپل کے آئی فونز اور دیگر ڈیوائسز کو نشانہ بنانے والے اسپائی ویئر کا سراغ لگایا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دونوں ہیکنگ ٹولز ظاہر کرتے ہیں کہ جدید میل ویئر کی مارکیٹ تیزی سے پھیل رہی ہے، جو نہ صرف ڈیٹا بلکہ کرپٹو کرنسی والٹس کی معلومات بھی چرا سکتی ہے۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی لُک آؤٹ، موبائل سیکیورٹی فرم آئی ویریفائی اور گوگل (جو ایپل انکارپوریشن کا حصہ ہے) کے محققین نے اس میل ویئر پر مشترکہ تحقیق شائع کی، جسے انہوں نے ’ڈارکس ورڈ‘ کا نام دیا۔

3 مارچ کو گوگل اورآئی ویریفائی نے ایک اور خطرناک آئی فون اسپائی ویئر کورُنا کو بے نقاب کیا تھا۔

تحقیق کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ ڈارکس ورڈ اسی سرورز پر ہوسٹ کیا گیا تھا جہاں کورُنا موجود تھا، جس سے دونوں کے درمیان تعلق کا شبہ مزید مضبوط ہو گیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

جی ایس ٹی 19 فیصد کرنے پر غور: سولر، الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس

Read More

کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی لیکس!

ایپل کی آئندہ فلیگ شپ ڈیوائس کی ریلیز میں ابھی وقت ہے لیکن اس سے

Read More

والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے

سوشل میڈیا کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’میٹا‘ نے دنیا بھر میں انسٹاگرام،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.