عیدالفطر: مری جانے والے سیاح خبردار ہوجائیں، نئی ایڈوائزری سامنے آگئی

عیدالفطر کے موقع پر مری میں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے، جس کے پیش نظر پولیس نے ٹریفک اور سیکیورٹی انتظامات مکمل کرتے ہوئے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 لاکھوں سیاحوں کی آمد کا امکان

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد رضا تنویر کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران 4 سے 5 لاکھ سیاح مری کا رخ کر سکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ سال عید کے پہلے دن 28,688 گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں، جبکہ اگلے تین دنوں میں بالترتیب 51,380، 57,855 اور 35,119 گاڑیاں ریکارڈ کی گئیں۔

عدالتی احکامات کے تحت روزانہ 8 ہزار گاڑیوں کی حد مقرر ہے، تاہم رش کے دنوں میں یہ تعداد 12 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

 سیف ٹورازم مری ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت

پولیس نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل Safe Tourism Murree ایپ لازمی ڈاؤن لوڈ کریں۔

اس ایپ کے ذریعے پولیس، ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس سمیت ایمرجنسی سروسز تک فوری رسائی ممکن ہے۔

 خواتین کے لیے خصوصی سہولت

ایپ میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، ڈی پی او سے براہِ راست واٹس ایپ رابطہ، ہوٹلوں اور سیاحتی مقامات کی معلومات اور موسم کی تازہ صورتحال بھی دستیاب ہے۔

 خراب موسم کے پیش نظر احتیاط کی ہدایت

پولیس کے مطابق عید کے دوران مری میں بارش اور آندھی کا امکان ہے، اس لیے سیاحوں کو محتاط ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سولر صارفین کے لیے فیس اور لائسنس شرط ختم کرنے کا معاملہ، نیپرا سے نظرثانی کی درخواست

وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے سولر صارفین کے لیے فیس کے خاتمے اور 25 کلوواٹ

Read More

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر بڑا اضافہ کر دیا

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا اپنا کلاؤڈ اسٹوریج: گوگل ڈرائیو اور آئی کلاؤڈ کی ضرورت نہیں رہے گی

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک ایسے انقلابی فیچر پر کام کر

Read More

یو اے ای کا 50 فیصد حکومتی نظام مصنوعی ذہانت پر منتقل کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو برسوں میں حکومت کے 50

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.