کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں 19افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے شہر کے معمولات متاثر کردیے جبکہ آسمانی بجلی اور درخت اور بل بورڈز گرنے سے شہر میں 19  افراد  جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی، ایف بی ایریا، صدر اور کلفٹن سمیت کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں۔ کینٹ، ریلوے کالونی، دہلی کالونی، گلشن اقبال، گلشن جمال اور گارڈن میں بھی شدید ہواؤں کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

آدھا کراچی تاریکی میں ڈوب گیا

شدید طوفان بادوباراں کے سبب تقریباً آدھا شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔ موسلا دھار بارش اور آندھی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ معین آباد عالمگیر سوسائٹی، شادمان ٹاؤن 14  اے، گلشن اقبال کے مختلف علاقے، ڈیفنس فیز ٹو اور ون، اختر کالونی، کشمیر کالونی اور نارتھ کراچی میں بھی بجلی بند رہی۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہیں ہوسکی۔

بجلی کب بحال ہوگی؟

کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق 2100 میں سے 560 فیڈرز پر بجلی کی سپلائی بند ہے جبکہ بحالی کا عمل جاری ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ تیز ہواؤں اور شدید بارش کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ بجلی مکمل طور پر بحال ہونے میں مزید کتنا وقت درکار ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شارع فیصل پر ہوا کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ، جبکہ ماڑی پور میں 97 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ شدید ہواؤں کی وجہ سے متعدد درخت بھی گر گئے، جن میں کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب ایک درخت کے نیچے 2 افراد پھنس گئے، جنہیں نکالنے کی کوشش جاری ہے۔ محمد علی سوسائٹی میں ٹیپو سلطان روڈ پر بل بورڈ بھی گر گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں دیوار گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوئے، جبکہ قائد آباد مجید کالونی میں گھر کی دیوار گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے۔

کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش تو رک گئی ہے لیکن گرج چمک کا سلسلہ جاری ہے، تاہم آج دوپہر کے بعد دوبارہ تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور چند جگہوں پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ عید کے پہلے دن ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ 24 سے 27 مارچ کے دوران مغربی ہواؤں کے سبب سندھ اور کراچی میں بارش کے آثار ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

صنعتی صارفین پر بھاری فکسڈ چارجز عائد کرنے کی تجویز

وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو نئی "دو حصوں پر

Read More

برآمدات میں مئی کے دوران اضافہ، درآمدات اور تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ

ملکی برآمدات میں مئی 2026 کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ درآمدات اور تجارتی خسارے

Read More

TECHNOLOGY

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

مکہ مکرمہ کی مایہ ناز اور تاریخی درسگاہ ’ام القریٰ یونیورسٹی‘ کے کلچرل فرنٹ نے

Read More

گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان 30 ارب ڈالر کا تاریخی اے آئی معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے دوران گوگل نے ایلون مسک کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.