ایوان صدر میں قومی اعزازات کی تقریب 28 اپریل کو منعقد ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی  حکومت کی جانب سے ملک کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو قومی اعزازات کی تقسیم کی تقریب کو مؤخر کرتے ہوئے اسے 28 اپریل کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کفایت شعاری اقدامات کے پیش نظر صدرِ مملکت نے یومِ پاکستان کے موقع پر 23 مارچ کو منعقد ہونے والی تقریب کو مؤخر کرنے کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ عام طور پر ہر سال 23 مارچ کو ایوانِ صدر میں قومی اعزازات تقسیم کیے جاتے ہیں، تاہم اس بار تقریب بعد کی تاریخ پر منتقل کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یومِ پاکستان کے موقع پر 23 مارچ کو ملک بھر میں حسبِ روایت سادگی کے ساتھ تقریبات منعقد ہوں گی، جبکہ بیرونِ ملک پاکستانی سفارتخانوں میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق قومی اعزازات کی باقاعدہ تقریب 28 اپریل کو منعقد ہوگی، جس میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

یونیورسٹی روڈ سے متاثرہ شہریوں سے وزیراعلیٰ کی معذرت کام تیز کرنے کی ضمانت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ کے تعمیری کام میں تاخیر کی

Read More

کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 تا 50 فیصد کمی

 کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد تک کمی کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.