انسٹاگرام کا چیٹس میں موجود اہم سہولت ختم کرنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام کی چیٹس میں موجود اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن (E2EE) کی سہولت ختم کرنے جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ 8 مئی 2026 سے نافذ العمل ہوگا، جس سے وہ صارفین متاثر ہوں گے جو اس فیچر کو اپنی نجی گفتگو کے تحفظ کے لیے استعمال کرتے تھے۔

میٹا نے پہلی بار 2021 میں انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز کے لیے E2EE کی آزمائش شروع کی تھی، جو دراصل صارفین کی پرائیویسی بہتر بنانے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ تھی۔ یہ فیچر ہر جگہ اور ہر اکاؤنٹ میں خودکار طور پر فعال نہیں تھا اور صرف چند علاقوں میں دستیاب تھا۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ پیغامات کو صرف وہی لوگ پڑھ سکیں جو آپس میں گفتگو کر رہے ہوں۔

اب کمپنی نے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ اگر وہ اپنی چیٹس یا میڈیا محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اس تاریخ سے پہلے انہیں ڈاؤن لوڈ کر لیں، کیونکہ اس کے بعد یہ سہولت ختم کر دی جائے گی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دیگر پلیٹ فارمز بھی اسی طرح کے فیصلے کر رہے ہیں۔ اس کی ایک مثال ٹِک ٹاک ہے جس نے حال ہی میں کہا ہے کہ وہ اپنے ڈائریکٹ میسجز میں E2EE متعارف نہیں کروائے گا اور اس کی وجہ صارفین کی حفاظت سے متعلق خدشات بتائی گئی ہے۔

انسٹاگرام پر انکرپشن ختم کرنے کا فیصلہ دراصل پرائیویسی کے حامیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جاری بحث کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ ایک طرف لوگ محفوظ اور خفیہ رابطے چاہتے ہیں، جبکہ دوسری طرف حکام چاہتے ہیں کہ تحقیقات کے دوران ڈیٹا تک رسائی ممکن ہو، خاص طور پر غیر قانونی سرگرمیوں کے معاملات میں۔

اسی سلسلے میں یورپین کیمشن بھی جلد انکرپشن سے متعلق ایک روڈ میپ پیش کرنے والی ہے، جس میں ایسے حل تلاش کیے جائیں گے جن سے قانونی تحقیقات کے لیے ڈیٹا تک رسائی ممکن ہو سکے، جبکہ سائبر سیکیورٹی اور بنیادی حقوق بھی محفوظ رہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

میٹرک امتحانات کے تیسرے روز بھی بد نظمی ، فرنیچر کی عدم دستیابی ، بجلی کی بندش برقرار

میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کا تیسرا روز بھی بدنظمی کا شکار رہا بعض امتحانی

Read More

آئین سے کھلو اڑ اور مرضی کی ترامیم سے ملک نہیں چل سکتا:حافظ نعیم

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف ایک تعفن

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی چیٹ بوٹ کلاڈ صارفین کے پاسپورٹ مانگنے لگا، وجہ کیا ہے؟

اے آئی کمپنی اینتھروپک نے کچھ صارفین سے اپنے چیٹ بوٹ ’کلاڈ‘ کے مخصوص فیچرز

Read More

اے آئی ٹیکنالوجی والے کھلونے بچوں کے لیے کتنے محفوظ ہیں؟ نئی تحقیق

روبوٹ، اسمارٹ گڑیا اور انٹرنیٹ سے جڑے تعلیمی کھلونے، بچوں میں مقبول ہو رہے ہیں۔

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.