پاکستان قونصلیٹ دبئی سے قونصل جنرل حسین محمد، محمد صالح ، فواد خان ، ہارون چوہدری ، عمران شاہد, نبیل رشید نے دبئی کے پورٹ راشد میں وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورزم کی جانب سے قائم کردہ رمضان افطار ٹینٹ کا دورہ کیا۔

دبئی, متحدہ عرب امارات میں پاکستان قونصلیٹ دبئی سے قونصل جنرل حسین محمد، محمد صالح ، فواد خان ، ہارون چوہدری ، عمران شاہد, نبیل رشید نے دبئی کے پورٹ راشد میں وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورزم کی جانب سے قائم کردہ رمضان افطار ٹینٹ کا دورہ کیا۔ جہاں ماہِ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران روزانہ سینکڑوں افراد کو افطار و کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، جو کمیونٹی کی خدمت کے جذبے کے تحت ایک قابلِ قدر اقدام ہے۔


یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی کاروباری گروپ وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورزم اس افطار ٹینٹ کا اہتمام کر رہا ہے، جو رمضان المبارک کے دوران ہمدردی اور خدمتِ خلق کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنے دورے کے دوران پاکستان قونصلیٹ دبئی سے قونصل جنرل حسین محمد، محمد صالح ، فواد خان ، ہارون چوہدری ، عمران شاہد, نبیل رشید نے شرکاء میں فوڈ باکس تقسیم کیے اور شرکاء کے ساتھ وقت گزارا، اجتماعی دعا میں شرکت کی اور ان کے ہمراہ افطار کیا۔
قونصل جنرل حسین محمد نے وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورزم کے سی ای او ڈاکٹر ظفر طاہر رضوی اور ان کی انتظامیہ کو اس قابلِ تحسین اقدام پر سراہتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کاروباری ادارے مثبت کردار ادا کرتے ہوئے کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں.
انہوں نے دبئی حکومتِ کے حکام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے افطار ٹینٹ کے قیام میں تعاون فراہم کیا۔ ڈاکٹرسید ظفر طاہر رضوی نے کہا کہ رمضان المبارک برداشت، صبراور برداشت کا مہینہ ہے۔ ماہِ رمضان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ یہ مہینہ ہمیں صبر، شکر، تقویٰ اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے۔ اگر ہم اس مہینے کی قدر کریں اور اخلاص کے ساتھ عبادت کریں تو یہ ہماری دنیا اور آخرت دونوں سنوار سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ افطار ڈنر سید سلیم اختر، میاں منیر ہانس،رئیس قریشی کے علاوہ دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر طاہر کے ہمراہ ڈاکٹر فاطمہ خالد، اسامہ حسن، اگن رحمان، محمد فیضان، آکاش سولنگی، وقار، سوجان اور فیصل بھی موجود تھے.

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، سپاری کلنگ کی منصوبہ بندی ناکام، میڈیکل اسٹور ملازم اور شوٹر گرفتار

شہر قائد کے علاقے پاک کالونی پولیس نے ایک خطرناک سپاری کلنگ کی واردات ناکام

Read More

کارگو کریو کی جانب سے کراچی میں 110 خاندانوں میں رمضان افطار راشن بیگز کی تقسیم

ماہِ رمضان کے مقدس موقع پر کارگو کریو نے اپنی موسمی فلاحی سرگرمیوں کے تحت

Read More

TECHNOLOGY

انسان ایک مصنوعی دنیا میں رہ رہے ہیں، سائنسدان کا حیران کن دعویٰ

کئی دہائیوں سے سائنسدان اور فلسفی ایک اہم سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش

Read More

نیا عالمی مشن: کیا اب ہم انسانی اور اے آئی تخلیق میں فرق کر سکیں گے؟

دنیا بھر کی تنظیمیں ایک ایسے عالمی سطح کے لیبل کی تیاری میں مصروف ہیں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.