پاکستان میں شہریوں کے لیے 5G سروسز کب سے دستیاب ہوں گی؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 5G اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل کرنے کے بعد اب لائسنس جاری کرنے کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ لائسنس اگلے چند دنوں میں جاری کیے جا سکتے ہیں، جس سے ٹیلی کام آپریٹرز کو 5G سروسز شروع کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 5G اسپیکٹرم کی تاریخی نیلامی مکمل کرتے ہوئے 480 میگا ہرٹز سپیکٹرم فروخت کیا ہے، جس سے حکومت کو تقریباً 507 ملین ڈالر (تقریباً 142 ارب روپے) کا ریونیو حاصل ہوا۔ جیز نے 190 میگا ہرٹز، یوفون نے 180 میگا ہرٹز اور زونگ نے 110 میگا ہرٹز حاصل کیا۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق فائیو جی لائسنس پہلے ہی تیار کر لیے گئے ہیں اور ٹیلی کام کمپنیوں کو لائسنس کے حصول کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے اس بات پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کو بیک وقت فائیو جی لائسنس جاری کیے جائیں۔ واضح رہے کہ تینوں کمپنیاں فائیو جی سروس کے فوری آغاز کے لیے تیار ہیں۔ اگر کسی کمپنی نے رول آؤٹ میں تاخیر کی یا منصوبے میں کمی کی تو پی ٹی اے اس گارنٹی کا متعلقہ حصہ ضبط کر سکتی ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ عامر شہزاد نے بتایا کہ ایک کمپنی نے پہلے ہی یہ بینک گارنٹی جمع کرا دی ہے۔ دوسری کمپنی کی گارنٹی آج تک موصول ہونے کی توقع ہے جبکہ یوفون بدھ تک یہ رقم جمع کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی تینوں کمپنیوں (جیز، زونگ اور یوفون) کی گارنٹیز موصول ہو جائیں گی، جمعرات کو ان کے تمام تقاضوں کی توثیق کر لی جائے گی۔

عامر شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ تقاضے مکمل ہوتے ہی اگلے ہی دن 5G لائسنس جاری کر دیے جائیں گے۔ پی ٹی اے کا ہدف ہے کہ عید الفطر سے پہلے ملک میں 5G سروسز کا باقاعدہ آغاز ممکن بنایا جائے۔ اس سلسلے میں پی ٹی اے ہیڈکوارٹر میں لائسنس اجرا کی ایک تقریب منعقد کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدامات پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کی طرف ایک اہم قدم قرار دیے جا رہے ہیں۔ 5G کی آمد سے انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہو گا، جس سے کاروبار، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں نئی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ تینوں بڑے آپریٹرز 5G سروسز کے فوری آغاز کے لیے تیار ہیں اور لائسنس ملنے کے بعد پائلٹ پروجیکٹس جلد شروع کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے کا ہدف ہے کہ لائسنس جاری ہونے کے فوراً بعد پائلٹ پروجیکٹس اگلے ہفتے سے بڑے شہروں یعنی اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں شروع کیے جائیں۔

مکمل کمرشل رول آؤٹ 4 سے 6 ماہ میں ممکن ہے، یعنی جولائی تا ستمبر 2026 تک ملک کے بیشتر علاقوں میں 5G سروسز دستیاب ہو جائیں گی۔ ابتدائی طور پر ڈاؤن لوڈ سپیڈ 50 سے 100 ایم بی پی ایس تک ہو گی جو آہستہ آہستہ بڑھائی جائے گی۔

5G کی آمد سے انٹرنیٹ کی رفتار میں 4G کے مقابلے میں 5 سے 25 گنا اضافہ متوقع ہے، جس سے کاروبار، آن لائن تعلیم، ٹیلی میڈیسن، اسمارٹ سٹیز، مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپلیکیشنز اور صنعتی آٹومیشن میں نئی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بنانے کا اہم قدم ہ


زنیرہ رفیع

Share On Social Media

KARACHI

کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 تا 50 فیصد کمی

 کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد تک کمی کا اعلان

Read More

سولر صارفین کے لیے فیس اور لائسنس شرط ختم کرنے کا معاملہ، نیپرا سے نظرثانی کی درخواست

وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے سولر صارفین کے لیے فیس کے خاتمے اور 25 کلوواٹ

Read More

TECHNOLOGY

یو اے ای کا 50 فیصد حکومتی نظام مصنوعی ذہانت پر منتقل کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو برسوں میں حکومت کے 50

Read More

استعمال شدہ موبائل اور اسیسریز کی درآمد پر بڑھائی گئی ڈیوٹیز واپس لے لی گئی

ایف بی آر نے استعمال شدہ موبائل فونز اور اسیسریز کی کمرشل درآمد پر اہم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.