پاکستان کرکٹ آپ کے تجربے اور صلاحیتوں سے استفادہ جاری رکھے گی، محسن نقوی کی سرفراز احمد سے گفتگو

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ کے لیے سرفراز احمد کی گراں قدر خدمات کو سراہا اور انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔

محسن نقوی نے سرفراز احمد کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کرکٹ کے میدان میں پاکستان کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے اور پاکستان کرکٹ کو کئی کامیابیاں دلائی ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ آپ کی خدمات کی مقروض رہے گی اور آئندہ بھی آپ کے تجربے اور صلاحیتوں سے استفادہ جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

دعوت کے بہانے موت کا جال، ٹیکسی ڈرائیور نے بیوی سمیت 7 رشتے داروں کو قتل کر دیا

بھارتی شہر بنگلورو میں قتل کی ایک انتہائی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے جہاں

Read More

کراچی: نامعلوم ملزمان کی اسپتال میں فائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اسپتال میں گھس کر فائرنگ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.