ماہِ رمضان ہمیں صبر، شکر، تقویٰ اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے۔ وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کے سی ای او ڈاکٹرسید ظفر طاہر رضوی

دبئی, رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات میں اجتما عی افطاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ مساجد کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر افطار اور سحر کے لیے نجی سطح پر خصوصی خیمے بھی لگائے گئے ہیں جہاں اجتماعی افطاریوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کے زیراہتمام دبئی میں ایک بڑے افطار کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے, جہاں مختلف قومیتوں کے روزانہ پانچ سو سے زائد افراد اجتماعی افطاری میں شرکت کر رہے ہیں۔ کمپنی کے سی ای او ڈاکٹرسید ظفر طاہر رضوی نے کہا کہ رمضان المبارک برداشت،

صبراور برداشت کا مہینہ ہے۔ ماہِ رمضان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ یہ مہینہ ہمیں صبر، شکر، تقویٰ اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے۔ اگر ہم اس مہینے کی قدر کریں اور اخلاص کے ساتھ عبادت کریں تو یہ ہماری دنیا اور آخرت دونوں سنوار سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انسانیت کی خدمت کے لیے متحد ہونا چاہیے اور اپنے ملک کا مثبت امیج اجاگر کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمیشہ فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جو قابل تحسین ہے۔ ڈاکٹر سید ظفر طاہر رضوی نے مزید کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے شکر گزار ہیں جو ہر سال رمضان المبارک کے دوران اچھے اور فلاحی کاموں میں بھرپور سہولیات اور رہنمائی فراہم کرتی ہے جس کی بدولت مختلف کمیونٹیز کے لیے اجتماعی پروگرام منعقد کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ افطار کیمپ میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی کمیونٹیز نے شرکت کی اور اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر طاہر کی بیٹی فاطمہ ظفر کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ ڈاکٹر ظفر طاہر کے ہمراہ ڈاکٹر فاطمہ خالد، اسامہ حسن، اگن رحمان، محمد فیضان، آکاش سولنگی، وقار، سوجان اور فیصل بھی موجود تھے.

Share On Social Media

KARACHI

شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث شدید گرمی

Read More

TECHNOLOGY

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

مکہ مکرمہ کی مایہ ناز اور تاریخی درسگاہ ’ام القریٰ یونیورسٹی‘ کے کلچرل فرنٹ نے

Read More

گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان 30 ارب ڈالر کا تاریخی اے آئی معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے دوران گوگل نے ایلون مسک کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.