پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چودھری کی طرف سے گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیاگیا,

شارجہ, ہر سال کی طرح پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چودھری نے اس بار بھی شارجہ کے ایک ہوٹل میں گرینڈ افطاری کا اہتمام کیا. جس میں قونصلیٹ سٹاف ، پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں اور صحافیوں نے شرکت کی- افطار ڈنرمیں پاکستان قونصلیٹ دبئی سے قونصل جنرل حسین محمد، نعمان اکرم, محمد صالح ، فواد خان ، ہارون چوہدری ، عمران شاہد ، جنید مرتضی، علی زیب، عمران خٹک دیگر شخصیات میں افتخار احمد تتلہ ، انجنیئر زبیر خان ، خليل الرحمن بو نیری، عامر حسین، خاور حسین ، سید سلیم اختر، عارف محمود، محمد ثقلین ، ڈاکٹر نور الصباح، سفیر احمد ستی ، عمران رفیق ، راجہ سرفراز احمد، عرفان اعوان ، عاشق نو از ، نوید وڑائچ ، رائے شیر علی ، شاہد ندیم، ر اشد الاسلام،عامر بشیرانجم ، ملک محمد اسلم ، چوہدری سفیان, عمر بلوچ کے علاوہ دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تمام مہمانوں کو میزبان خالد حسین چو ہد ری, چو ہد ری فیصل صابراورچو ہد ری اسد خالد نے خوش آمدید کہا

۔ اس موقع پر خالد حسین چو ہد ری نے حالیہ واقعات میں دو پاکستانی شھدا کے لئے دس دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا جس پر قونصل جنرل حسین محمد نے خراج تحسین پیش کیا,اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کا متحدہ عرب امارات سے زرمبادلہ بھیجنے پر دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آنے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا,اس موقع پر قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستانی کمیونٹی کے ارکان پر زور دیا کہ وہ پرسکون رہیں، افواہوں اور قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور صرف متحدہ عرب امارات کے حکام کی طرف سے جاری کردہ سرکاری اعلانات پر بھروسہ کریں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی اہمیت پر زور دیا اور کمیونٹی ممبران سے کہا کہ وہ میزبان ملک کے قوانین اور رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے شرکا پر زور دیا کہ وہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی میں مقامی ضوابط کے مطابق سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔ قونصل جنرل نے موجودہ حالات میں کمیونٹی ممبران کے مسلسل تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی طرف سے سفر کرنے والے مسافروں اور سیاحوں کو مفت طبی امداد فراہم کرنے کے اعلان کردہ اقدامات کو خاص طور پر سراہا۔ افطار تقریب میں ڈاکٹر محمد اکرم شہزاد نے اتحاد بین المسلمین، متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں اور موجودہ حالات میں بہتری کے لیے خصوصی اور اجتماعی دعا کی- تقریب کے میزبان خالد حسین چودھری نے افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تواضع پر تکلف ڈنر سے کی-

Share On Social Media

KARACHI

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا اعلان

سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرانے کا اعلان

Read More

سانحہ گل پلازہ؛ گورنر کا جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس

Read More

TECHNOLOGY

پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ کی امریکی کمپنی کو کامیاب فروخت

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ابھرتے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو عالمی

Read More

چین کے اے آئی ماڈلز نے عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی

چین قمری نئے سال اور اسپرنگ فیسٹیول کی آمد کے موقع پر عالمی ٹیکنالوجی مارکیٹ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.