عید کی خریداری: ہجوم میں بچےکیسے محفوظ رہیں؟

عید کے قریب آتے ہی ملک بھر کے بازاروں اور شاپنگ سینٹرز میں غیر معمولی رش دیکھنے میں آتا ہے۔ خریداری کے اس ہجوم میں بچوں کی حفاظت ایک بڑا چیلنج بن جاتی ہے۔

اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ بچے لمحوں کے لیے والدین سے بچھڑ جاتے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے بازاروں میں بچوں کے گم ہونے یا ملنے کے اعلانات سنائی دینے لگتے ہیں۔

ماہرینِ اطفال کے مطابق اگر والدین بچوں کو پہلے سے چند بنیادی اصول سکھا دیں تو ایسی صورتحال میں گھبراہٹ کم ہو سکتی ہے اور بچہ جلد محفوظ طریقے سے اپنے والدین تک پہنچ سکتا ہے۔

جہاں بچھڑیں، وہیں رک جائیں

بچوں کو یہ بات اچھی طرح سمجھا دیں کہ اگر بھیڑ میں والدین کا ہاتھ چھوٹ جائے تو گھبرا کر یہاں وہاں نہ بھاگیں بلکہ اسی جگہ کھڑے ہو جائیں جہاں وہ آخری بار ساتھ تھے۔ ایک ہی مقام پر رکنے سے والدین کے لیے بچے کو تلاش کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

مدد صرف قابلِ اعتماد افراد سے مانگیں

بچوں کو سکھائیں کہ ہر اجنبی پر بھروسہ نہ کریں۔ مدد کے لیے صرف وردی والے افراد (پولیس یا سیکیورٹی گارڈ) یا ایسی خواتین سے رجوع کریں جن کے ساتھ چھوٹے بچے ہوں۔ مارکیٹ کی انتظامیہ کے ڈیسک یا ’اناؤنسمنٹ بوتھ‘ پر جا کر اپنے والدین کا نام پکارنے کا کہیں۔

اپنی اور والدین کی بنیادی معلومات یاد رکھیں

ماہرین کے مطابق بچوں کو اپنا پورا نام، والد یا والدہ کا نام اور گھر والوں کا فون نمبر اور ایڈریس یاد ہونا چاہیے۔ عید کے رش میں جانے سے پہلے بچے سے یہ معلومات دہرائیں تاکہ ضرورت پڑنے پر وہ کسی کو بتا سکیں۔

کم از کم ایک فون نمبر یاد ہونا چاہیے

ہر بچے کو اپنے والد یا والدہ میں سے کسی ایک کا موبائل نمبر زبانی یاد ہونا چاہیے۔ نمبر یاد کرانے کے لیے اسے کسی نظم یا گانے کی طرح دہرائیں تاکہ وہ لاشعور میں بیٹھ جائے۔

خطرہ محسوس ہو تو شور مچائے

اگر کوئی اجنبی زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کرے یا بچہ خود کو غیر محفوظ محسوس کرے تو اسے چپ رہنے کے بجائے زور سے شور مچانے اور مدد پکارنے کی تربیت دیں۔ ”میں آپ کو نہیں جانتا“ یا ”بچاؤ“ جیسے الفاظ پکارنا کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹال سکتا ہے۔

چھوٹے بچوں کے لیے آسان طریقہ

ماہرین یہ بھی مشورہ دیتے ہیں کہ عید کی خریداری کے دوران چھوٹے بچوں کی کلائی پر والدین اپنا موبائل نمبر لکھ دیں ایا اس کی جیب میں اپنی کانٹیکٹ ڈیٹیلز کی پرچی رکھ دیں۔ اگر بچہ راستہ بھول جائے تو وہ کسی قابلِ اعتماد شخص کو یہ نمبر دکھا سکتا ہے۔

عید کی شاپنگ پر جاتے وقت بچے کو شوخ رنگ کے کپڑے پہنائیں تاکہ وہ دور سے بھی نظر آ سکے اور ہجوم میں جانے سے پہلے اس کی ایک تازہ تصویر موبائل میں ضرور کھینچ لیں تاکہ ضرورت پڑنے پر انتظامیہ کو دکھائی جا سکے۔

عید کی خوشیوں کے موقع پر بازاروں میں رش کے باعث احتیاط بہت ضروری ہے۔ اگر والدین پہلے سے بچوں کو یہ آسان اصول سکھا دیں تو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی حفاظت یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں

Read More

ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ مہنگی، 8 سستی ہوئیں، رپورٹ

اسلام آباد:  رواں ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.91 فیصد اضافہ ہوگیا

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کے نئے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس آخری مرحلے میں داخل

ایپل نے اپنے آئندہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے ریلیز کینڈیڈیٹ ورژن جاری کر دیے

Read More

اینٹی بائیوٹکس کو طاقت دینے والا نیا فارمولا دریافت

دنیا بھر میں بیماریاں پھیلانے والے جراثیم روز بروز زیادہ طاقتور ہو رہے ہیں اور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.