ڈیجیٹل شناختی کارڈ بھی قانونی طور پر اصل شناختی کارڈ کے برابر ہے، نادرا

نادرا نے واضح کیا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) کا ڈیجیٹل ورژن بھی قانونی طور پر اصل شناختی کارڈ کے برابر حیثیت رکھتا ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شناختی کارڈ کا ڈیجیٹل ورژن اس کی موبائل ایپ پاک آئی ڈی کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے اور اسے قانونی طور پر وہی حیثیت حاصل ہے جو فزیکل شناختی کارڈ کو حاصل ہوتی ہے۔

نادرا نے تشویش ظاہر کی کہ اب بھی کئی دفاتر اور سروس فراہم کرنے والے ادارے ڈیجیٹل شناختی اسناد قبول کرنے سے انکار کر رہے ہیں اور شہریوں سے اصل شناختی کارڈ یا اس کی فوٹو کاپی طلب کرتے ہیں، جو موجودہ قانونی فریم ورک کی خلاف ورزی ہے۔

ادارے نے تمام سرکاری محکموں، عوامی اداروں، مالیاتی اداروں، ٹیلی کام کمپنیوں اور نجی سروس فراہم کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ اپنے طریقہ کار کو تازہ ضوابط کے مطابق بنائیں اور اپنے ماتحت دفاتر کو واضح ہدایات جاری کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ اگر کسی شہری کو ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول نہ کیے جانے کا سامنا ہو تو وہ نادرا کے سرکاری چینلز کے ذریعے شکایت درج کرائیں تاکہ اس پر اصلاحی کارروائی کی جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

بجلی بلوں کی آڑ میں نیا فراڈ ؛ حکام نے عوام کو خبردار کردیا

ملک میں بجلی بلوں کے نام پر ایک نیا فراڈ پھیل رہا ہے، اس حوالے

Read More

روسی ہیکرز کے ہاتھوں سیکڑوں اکاؤنٹس ہیک، گمراہ کن خبروں کی تشہیر

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی ہیکرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.