راولپنڈی سمیت 3 شہروں میں افغان طالبان کے ڈرون حملوں کی کوشش ناکام، 4 افراد زخمی، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے پاکستان میں ڈرون بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ڈرون کے ملبے سے 4 شہری زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 13 مارچ 2026 کو افغان طالبان نے پاکستان کے عوام کو ہراساں کرنے کے لیے چند ابتدائی ساخت کے ڈرون بھیجے۔ پاکستان کے دفاعی نظام نے ان ڈرونز کو ‘سافٹ اور ہارڈ کِل’ طریقوں کے ذریعے راستے میں ہی تباہ کر دیا جس کے باعث وہ اپنے ہدف تک نہ پہنچ سکے۔

فوجی ترجمان کے مطابق ڈرون کے ملبے کے گرنے سے کوئٹہ میں 2 بچے جبکہ کوہاٹ اور راولپنڈی میں ایک ایک شہری زخمی ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا تھا، جو افغان طالبان کی دہشت گرد ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایک جانب افغان طالبان عالمی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے خود کو متاثرہ فریق ظاہر کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب وہ دہشت گرد پراکسیوں اور ڈرونز کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کے عوام اور مسلح افواج افغانستان میں برسر اقتدار اس کرائے کی دہشت گرد تنظیم کی اصل فطرت اور عزائم سے پوری طرح آگاہ ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آپریشن غضبُ اللحق اس وقت تک جاری رہے گا جب تک افغان طالبان افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کے بنیادی مسئلے کو حل نہیں کرتے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی اور اس کی تمام شکلوں، بشمول ڈرون حملوں، کے خلاف ثابت قدم ہیں اور عوام کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھا جائے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

وفاقی وزرا کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے آزاد کشمیر کا معاملہ پیچیدہ ہورہا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ بحران

Read More

کراچی پورٹ کا ایک اور اعزاز، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ہزار الیکٹرک گاڑیاں پہنچ گئیں

کراچی پورٹ کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا ہے جہاں گاڑیوں کی ترسیل کرنے والا

Read More

TECHNOLOGY

انسانی اشارے سمجھنے والا انوکھا فون تیار، استعمال کا طریقہ بھی بدل جائے گا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب دستک دے رہا ہے جہاں

Read More

جان کا خطرہ: کھُلنے کے ایک مہینے بعد دوائی کو پھینک دینا کیوں ضروری ہے؟

اکثر لوگ دوا کی بوتل یا پیکٹ پر لکھی ہوئی ایکسپائری ڈیٹ دیکھ کر مطمئن

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.