مریم نواز کے نقش قدم پر چلیں گے، سیاسی مسائل بیٹھ کر حل کریں گے، نومنتخب گورنر سندھ نہال ہاشمی

سندھ کے نومنتخب گورنر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وفاقی ادارے سندھ کی ترقی میں بھرپور حصہ ڈالیں گے اور مل بیٹھ کر سیاست کریں گے۔

کراچی میں حلف برداری کے بعد نہال ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ماضی میں بھی سندھ کے طلبہ کو بڑی تعداد میں لیپ ٹاپ فراہم کر چکی ہے اور آئندہ بھی نوجوانوں کو جدید سہولتیں دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اداروں کو مزید فعال بنایا جائے گا اور ترقی کے سفر کو آگے بڑھایا جائے گا

انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی مسائل کو بات چیت اور باہمی مشاورت کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور کارکن بھی ہمارے پاکستانی ہیں، اس لیے ماضی کی طرح آئندہ بھی اختلافات کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت مریم نواز کے ترقیاتی وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک عرصے کے بعد بہتر ماحول پیدا ہو رہا ہے اور مثبت تبدیلی کی امید دکھائی دے رہی ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہم شرارت اور محاذ آرائی کی سیاست کے بجائے محمد علی جناح کے اصولوں پر مبنی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانیٔ پاکستان کی جدوجہد ہی کی بدولت پاکستان معرضِ وجود میں آیا اور آج ہمیں جو مواقع حاصل ہیں وہ اسی جدوجہد کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے نواز شریف اور ذوالفقار علی بھٹو کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت اور فیصلوں کے باعث پاکستان کے عوام آج فخر سے سر اٹھا کر چلتے ہیں۔

نہال ہاشمی نے پارٹی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن ہمارے لیے قابلِ احترام ہے، چاہے وہ ملک کے کسی بھی حصے میں موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ سیاسی جدوجہد کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

کراچی:  سندھ حکومت نے 60 صنعتوں کے نیم ہنرمند، ہنرمند اور اعلیٰ ہنرمند کارکنوں کی کم

Read More

جامعہ اردو کو بیل آؤٹ پیکج دیا جائیگا،وفاقی وزیرتعلیم

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ پر آن لائن صارفین کی شناخت آسان، ’گرین ڈاٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن

Read More

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

گوگل میپس، جو اب تک دنیا بھر میں راستوں کی رہنمائی اور منزل تک رسائی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.