وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کے زیراہتمام دبئی میں ایک بڑے افطار کیمپ کا انعقاد

دبئی (خالد محمود گوندل ) ماہِ رمضان اسلامی سال کا نہایت مقدس مہینہ ہے۔ اس مہینے کو بے شمار فضائل اور برکتوں کا حامل قرار دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس مہینے کو دیگر تمام مہینوں پر فضیلت عطا فرمائی اور اسے عبادت، رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ بنایا۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات میں اجتما عی افطاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ مساجد کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر افطار اور سحر کے لیے نجی سطح پر خصوصی خیمے بھی لگائے گئے ہیں جہاں اجتماعی افطاریوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کے زیراہتمام

دبئی میں ایک بڑے افطار کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے, جہاں مختلف قومیتوں کے روزانہ پانچ سو سے زائد افراد اجتماعی افطاری میں شرکت کر رہے ہیں۔ کمپنی کے سی ای او ڈاکٹرسید ظفر طاہر رضوی نے کہا کہ رمضان المبارک برداشت، صبر اور برداشت کا مہینہ ہے۔ ماہِ رمضان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ یہ مہینہ ہمیں صبر، شکر، تقویٰ اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے۔ اگر ہم اس مہینے کی قدر کریں اور اخلاص کے ساتھ عبادت کریں تو یہ ہماری دنیا اور آخرت دونوں سنوار سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انسانیت کی خدمت کے لیے متحد ہونا چاہیے اور اپنے ملک کا مثبت امیج اجاگر کرنا چاہیے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمیشہ فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جو قابل تحسین ہے۔ ڈاکٹر سید ظفر طاہر رضوی نے مزید کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے شکر گزار ہیں جو ہر سال رمضان المبارک کے دوران اچھے اور فلاحی کاموں میں بھرپور سہولیات اور رہنمائی فراہم کرتی ہے جس کی بدولت مختلف کمیونٹیز کے لیے اجتماعی پروگرام منعقد کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ افطار کیمپ میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی کمیونٹیز نے شرکت کی اور اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران روزانہ سینکڑوں افراد کو افطار و کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، جو کمیونٹی کی خدمت کے جذبے کے تحت ایک قابلِ قدر اقدام ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر ظفر طاہر کے ہمراہ ڈاکٹر فاطمہ خالد، اسامہ حسن، اگن رحمان، محمد فیضان، آکاش سولنگی، وقار، سوجان اور فیصل بھی موجود تھے-

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

مختلف علاقوں میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران پولیس نے

Read More

سندھ طاس معاہدہ کیس میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی عدالت کا بھارت کو اہم حکم

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم اپنے پن بجلی منصوبوں سے

Read More

TECHNOLOGY

کیا جیفری ایپسٹین بِٹ کوائن کا گمنام بانی تھا؟ خفیہ ای میلز نے تہلکہ مچا دیا

سوشل میڈیا پر گردش کرتی کچھ خفیہ ای میلز نے ایک بار پھر یہ بحث

Read More

پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ کی امریکی کمپنی کو کامیاب فروخت

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ابھرتے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو عالمی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.