مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز جدید جنگ کا نیا محاذ بن گئے

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے جدید جنگی حکمت عملی میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے کردار کو نمایاں کردیا ہے، جہاں اب ڈیٹا سینٹرز بھی اہم عسکری اہداف کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر انحصار بڑھنے کے باعث مستقبل کی جنگوں میں مصنوعی ذہانت کے مراکز براہِ راست نشانہ بن سکتے ہیں۔

یکم  مارچ 2026 کو متحدہ عرب امارات میں قائم ایمازون کے 2 ڈیٹا سینٹرز ڈرون حملوں کی زد میں آئے جبکہ بحرین میں موجود ایک اور مرکز کو بھی نقصان پہنچا۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ مراکز دشمن کی انٹیلیجنس سرگرمیوں میں معاونت کررہے تھے۔ حملوں کے بعد خطے میں ایمازون کی متعدد آن لائن سروسز متاثر یا جزوی طور پر معطل ہوگئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیٹا سینٹرز جدید معیشت اور دفاعی نظام کا بنیادی حصہ بن چکے ہیں کیونکہ یہی مراکز مصنوعی ذہانت پلیٹ فارمز، کلاؤڈ سروسز، بینکاری نظام اور انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کو چلانے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہر ونسنٹ بولانین کے مطابق قومی سطح پر مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کے لیے ڈیٹا سینٹرز نہایت اہم بنیادی ڈھانچہ بن چکے ہیں، اس لیے مستقبل میں ان پر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے

خصوصاً بڑے یا ہائپر اسکیلر ڈیٹا سینٹرز، جہاں 5000 سے زائد سرورز موجود ہوتے ہیں، حملہ آوروں کے لیے زیادہ پرکشش ہدف سمجھے جارہے ہیں کیونکہ ان کو نشانہ بنانے سے بینکاری نظام، سرکاری خدمات اور کلاؤڈ نیٹ ورکس بیک وقت متاثر ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ ڈیٹا سینٹرز میں زمینی سیکیورٹی مضبوط ہوتی ہے، تاہم فضائی یا ریاستی سطح کے حملوں سے بچاؤ کے لیے ان کے پاس مؤثر دفاعی نظام موجود نہیں ہوتا۔ اسی وجہ سے انہیں قومی دفاعی ترجیحات میں تیل تنصیبات یا آبی پلانٹس کے مقابلے میں کم اہم سمجھا جاتا رہا ہے۔

حالیہ حملوں نے خلیجی ممالک کی مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ معیشت سے متعلق حکمت عملی پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اندازوں کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 35 ڈیٹا سینٹرز موجود ہیں اور آنے والے برسوں میں اس شعبے میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری متوقع تھی، تاہم سیکیورٹی خدشات مستقبل کی سرمایہ کاری کو متاثر کر سکتے ہیں۔

ماہرین نے تجویز دی ہے کہ ڈیٹا سینٹرز کو اہم قومی انفراسٹرکچر قرار دے کر میزائل دفاعی نظام کی حفاظت میں شامل کیا جائے تاکہ ڈیجیٹل معیشت اور عالمی مواصلاتی نظام کو ممکنہ خطرات سے بچایا جاسکے۔

Share On Social Media

KARACHI

فائر فائٹر فرقان علی، جو باپ کی روایت نبھا کر گل پلازہ کی آگ بجھاتے امر ہوگئے

کراچی کے پرہجوم تجارتی مرکز گل پلازہ میں لگی آگ تو بجھ گئی، لیکن اس

Read More

کراچی میں 100 سے زائد بچوں سے بدفعلی کرنے والا ’سیریل ریپسٹ‘ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد بچوں سے جنسی زیادتی میں

Read More

TECHNOLOGY

چینی کمپنی گی اسپیِس اور پاک سیٹ کے درمیان سیٹلائٹ کنیکٹیوٹی کے فروغ کا معاہدہ

چین کی کمرشل اسپیس کمپنی گی اسپیِس نے پاکستان کی سیٹلائٹ کمیونیکیشن آپریٹر پاک سیٹ

Read More

پی ٹی اے نے 6 ماہ سے غیر فعال موبائل سمز کی بندش کے بارے میں خبردار کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 6 ماہ سے غیر فعال موبائل سمز

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.