گل پلازہ متاثرین کے لیے ایکسپو سینٹر میں بازار قائم، عید تک دکانیں بحال ہو جائیں گی، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے ایکسپو سینٹر کراچی میں گل پلازہ بازار کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر اور بی ایم جی کے سربراہ زبیر موتی والا نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد بھی تقریب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار کے ہمراہ موجود تھے۔

تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کے لیے وفاقی اور سندھ حکومت کے اشتراک سے ایکسپو سینٹر میں اسٹالز قائم کیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے کاروبار کو جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ عید تک متاثرہ دکاندار اپنی دکانوں میں بحالی کے بعد دوبارہ کام شروع کر دیں گے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس ہمیشہ تاجروں کے لیے ایک آئیکون رہا ہے اور ٹمبر مارکیٹ واقعے کے متاثرین کی مدد بھی اسی کے ذریعے کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے گل پلازہ کے متاثرین کی مکمل مدد کی ہے اور حکومت تاجر برادری اور عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، باوجود اس کے کہ حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا بھی کیا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے اور وہ دن دور نہیں جب شہر خطے کے کامیاب شہروں میں شمار ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی سے سیاسی اختلاف بھی ہو تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ تعاون ختم ہو جائے، ہم نئے گورنر کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے کیونکہ سب نے مل کر ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ پولیس کی تعیناتی کو مؤثر بنانے کے لیے غیر ضروری سیکیورٹی واپس لی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوامی تحفظ اور بہتر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر زبیر موتی والا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور نے گل پلازہ کے متاثرین کی معاونت میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ دکانداروں کو گل پلازہ میں ہی دوبارہ وہی جگہ فراہم کی جائے گی۔

زبیر موتی والا نے سندھ حکومت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو سینٹر کے چارجز معاف کر کے متاثرہ تاجروں کی بڑی مدد کی گئی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

گڈاپ کاٹھور ٹریفک حادثہ، جاں بحق 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا

گڈاپ کاٹھور پر ایک شدید ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں 12 افراد جاں بحق

Read More

TECHNOLOGY

گوگل میپس کی 5 زبردست ٹرکس جو آپ کا سفر آسان بنا دیں گی

آج کے دور میں جب بھی ہم کسی نئے شہر یا نامعلوم مقام پر جانے

Read More

ایپل نے سستا ترین آئی فون ’17 ای‘ متعارف کرا دیا، قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور کمپنی ’ایپل‘ نے پیر کے روز اپنے نئے اور سستے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.