امریکا میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ

امریکی ریاست مشی گن میں قائم یہودی عبادت گاہ پر حملہ ہوا، جس میں مبینہ حملہ آور مارا گیا ہے۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی دوپہر تقریبا ساڑھے 12 بجے کے قریب مشی گن کے جنوب میں واقع بلوم فیلڈ میں قائم ٹیپل اسرائیل نامی عبادت گاہ کی دیوار سے گاڑی ٹکرانے کے بعد مسلح شخص فائرنگ کرتا ہوا اندر داخل ہوگیا۔

اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری یہودی عبادت گاہ پہنچ گئی جبکہ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک مشتبہ مسلح شخص کو عبادت گاہ کے احاطے میں داخل ہوا، جس کے پاس رائفل تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ممکنہ طور پر میں حملہ آور مارا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی عمارت کے اندر داخل ہونے کے بعد آگ کی لپیٹ میں بھی آ گئی جس کے باعث ملزم کی لاش شدید جھلس گئی۔ واقعے کے بعد تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ہیں۔

مشی گن کی ریاستی پولیس نے واقعے کے بعد عبادت گاہوں کی سیکیورٹی بڑھا دی جبکہ علاقے میں اضافی نفری کو تعینات کردیا ہے۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تفتیش مکمل ہونے تک واقعے کے مقام کے قریب جانے سے گریز کریں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، کون سی شاہراہ بند ہے، اور کون سی سڑک ٹریفک کے لیے کھلی ہے؟ ٹریفک پولیس نے بتا دیا

ٹریفک پولیس نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے

Read More

تین روزہ 18 ویں “سرتیوں سنگ” دستکاری نمائش کراچی میں کامیابی سے اختتام پذیر

سندھ کے 15 اضلاع کی دیہی خواتین کے ہاتھوں کی بنائی ہوئی سندھی دستکاریوں کی

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نیا فیچر، بغیر اکاؤنٹ صارفین بھی کال میں شامل ہوسکیں گے

واٹس ایپ جلد ایسا نیا فیچر متعارف کراسکتا ہے جس کے ذریعے ایسے افراد بھی

Read More

ٹائپنگ کی چھٹی، گوگل کے جی میل ، ڈاکومینٹس اور کیپ کے لیے نئے لائیو اے آئی وائس فیچرز متعارف

گوگل نے جی میل، ڈاکومینٹس (ڈاکس) اور کیپ میں جدید ترین مصنوعی ذہانت پر مبنی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.