اسمارٹ فون کی بیٹری تیزی سے ختم ہونے کی 4 بڑی وجوہات

اسمارٹ فون کی بیٹری کا جلد ختم ہونا صارفین کے لیے ایک عام مگر سنگین مسئلہ بن چکا ہے، خاص طور پر جب روزمرہ کی چند عادات بیٹری لائف کو تیزی سے متاثر کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق فون کے مسلسل استعمال سے بیٹری کو زیادہ بار چارجنگ اور ڈسچارجنگ سائیکل سے گزرنا پڑتا ہے، جس کے باعث وقت کے ساتھ بیٹری کی کارکردگی کم ہونے لگتی ہے۔ آج کل بیشتر اسمارٹ فونز میں بیٹری فکس ہوتی ہے، اس لیے اسے تبدیل کرنا بھی آسان نہیں رہتا۔

ماہرین نے ایسی چار عام عادات کی نشاندہی کی ہے جو بیٹری کو تیزی سے ختم کرنے کا سبب بنتی ہیں۔

ہر ایپ کے نوٹیفکیشنز آن رکھنا

پش نوٹیفکیشنز بیٹری کے استعمال کو بڑھا دیتے ہیں کیونکہ ہر نوٹیفکیشن کے ساتھ فون متحرک ہو جاتا ہے۔

اگر ہر ایپ کے لیے نوٹیفکیشنز آن ہوں تو ایپس بیک گراؤنڈ میں مسلسل ڈیٹا ریفریش کرتی رہتی ہیں، جس سے بیٹری زیادہ خرچ ہوتی ہے۔ خاص طور پر سوشل میڈیا ایپس اس حوالے سے زیادہ نوٹیفکیشنز بھیجتی ہیں۔

ایپس کو بیک گراؤنڈ میں چلتا چھوڑ دینا

جب صارف ایک وقت میں کئی ایپس کے درمیان سوئچ کرتا ہے اور انہیں مکمل طور پر بند نہیں کرتا تو وہ ایپس بیک گراؤنڈ میں متحرک رہتی ہیں۔ اس سے فون کے پراسیسر پر اضافی بوجھ پڑتا ہے اور بیٹری تیزی سے خرچ ہونے لگتی ہے۔

بیک گراؤنڈ ایپ سرگرمی کو کنٹرول نہ کرنا

کئی ایپس اس وقت بھی بیک گراؤنڈ میں کام کرتی رہتی ہیں جب انہیں استعمال نہیں کیا جا رہا ہوتا۔ یہ ایپس لوکیشن، مائیکرو فون، کیمرہ اور دیگر فیچرز تک رسائی برقرار رکھتی ہیں، جس سے بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ ایسی ایپس کی غیر ضروری اجازتیں محدود کر دی جائیں اور لوکیشن رسائی کو صرف ایپ استعمال کے دوران تک محدود رکھا جائے۔

زیادہ گرافکس والی گیمز کھیلنا

اسمارٹ فون پر مسلسل گیمز کھیلنا بھی بیٹری کو تیزی سے ختم کر دیتا ہے۔ گیمز میں گرافکس اور پراسیسنگ زیادہ ہوتی ہے جس سے سی پی یو، جی پی یو، اسکرین اور انٹرنیٹ بیک وقت استعمال ہوتے ہیں، اور بیٹری پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، بوہرہ برادری آج جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے

شہر قائد میں بوہرہ برادری آج عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

Read More

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے تانے بانے انمول عرف پنکی گینگ سے جا ملے، نئے انکشافات سامنے آگئے

شہر میں منشیات کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورکس، نوجوان کے اغوا و قتل اور پولیس

Read More

TECHNOLOGY

بجلی بلوں کی آڑ میں نیا فراڈ ؛ حکام نے عوام کو خبردار کردیا

ملک میں بجلی بلوں کے نام پر ایک نیا فراڈ پھیل رہا ہے، اس حوالے

Read More

روسی ہیکرز کے ہاتھوں سیکڑوں اکاؤنٹس ہیک، گمراہ کن خبروں کی تشہیر

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی ہیکرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.