ایران خطے کے کسی ملک کو نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا، ایرانی صدر کا وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ

ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے کے کسی ملک کو نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ایران کا خطے کے کسی بھی ملک کو نشانہ بنانے کا ہرگز کوئی ارادہ نہیں اور ایران صرف اپنے دفاع تک محدود رہ کر حالات کو قابو میں رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ امن قائم رکھنا چاہتا ہے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات ضروری ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرزکے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں خطے کی صورتحال اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اگر عالمی برادری نے جنگ کے ذمہ داروں کی نشاندہی اور احتساب پر توجہ نہ دی تو عالمی نظام اور سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

مسعود پزیشکیان نے زور دیا کہ جنگ کو روکنے اور عالمی امن برقرار رکھنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو اس مسئلے پر سنجیدگی سے کام کرنا چاہیے۔

Share On Social Media

KARACHI

’کسی پرنسز گلوریا کو نہیں جانتا‘: بلاول بھٹو کی منگنی کی خبروں کی تردید

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر

Read More

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے تین ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

اسمارٹ چشمے اور خواتین کی پرائیویسی: پاکستان میں ایک نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ نیا خطرہ؟

پاکستان میں خواتین کے لیے عوامی مقامات پر آزادانہ نقل و حرکت پہلے ہی مختلف

Read More

کیا انسانوں کی نوکریاں ہمیشہ کے لیے ختم ہونے والی ہیں؟ بل گیٹس نے AI کے خطرے سے خبردار کردیا

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (AI) کے تیزی سے بڑھتے اثرات

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.