ایران اور اسرائیل جنگ کے درمیان بابا وانگا کی حیران کن پیشگوئی وائرل

دنیا بھر میں جاری عالمی تنازعات اور سیکیورٹی خدشات کے درمیان مشہور بلغاریہ کی پیشگو بابا وانگا کی ایک قدیم پیشگوئی ایک بار پھر سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس پیشگوئی کو خاص طور پر تیسری عالمی جنگ کے امکان کے تناظر میں شیئر کیا جا رہا ہے، جس نے صارفین اور ماہرین میں بحث کو جنم دیا ہے۔

بابا وانگا کے ماننے والوں کے مطابق انہوں نے پیشگوئی کی تھی کہ 2026 کے ابتدائی مہینوں میں ایک بڑی جنگ مشرقی علاقوں سے شروع ہوگی۔

سوشل میڈیا صارفین موجودہ امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد اس پیشگوئی میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ آن لائن پلیٹ فارمز پر کئی صارفین موجودہ حالات کو بابا وانگا کی پیشگوئی سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔

تاہم ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بابا وانگا کی پیشگوئیاں مستند دستاویزات پر مبنی نہیں بلکہ مختلف انٹرویوز اور ثانوی ذرائع سے اخذ کی گئی ہیں۔

پیشگوئی میں کسی خاص وقت، مقام یا سیاسی حالات کا ذکر موجود نہیں، جس کی وجہ سے اسے ہر عالمی بحران کے تناظر میں مختلف انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔

سیکورٹی تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ عالمی کشیدگی اور جنگ کے خطرات کا جائزہ حقیقی سیکیورٹی ڈیٹا، سیاسی فیصلوں اور سفارتی مذاکرات کی بنیاد پر لیا جاتا ہے، جبکہ بابا وانگا جیسے متنازع پیشگوئیوں کو حقیقت کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی والے ہوجائیں تیار! گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کے لیے بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے

Read More

وفاق کی سڑکیں سندھ حکومت نہیں بنا سکتی، بلاول بھٹو زرداری

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر

Read More

TECHNOLOGY

گوگل نے ’کم قیمت‘ اے آئی پلس پلان عالمی سطح پر متعارف کرادیا

گوگل نے اپنی سب سے سستی مصنوعی ذہانت کی سبسکرپشن گوگل اے آئی پلس کو

Read More

قرآن مجید کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال ممنوع قرار، مصری دارالافتا کا فتویٰ

مصری دارالافتا نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے قرآن مجید کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.