کراچی میں ٹریفک حادثات، رواں سال کے 70 روز میں 206 جاں بحق، ہیوی گاڑیوں سے 67 افراد ابدی نیند سوگئے

شہر میں ہیوی گاڑیوں سے جان لیوا حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے ، شہر میں رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 206 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں سال 2026 کے ابتدائی 70 روز میں جاں بحق ہونے والے 206 افراد میں سے 147 مرد، 29 خواتین، 21 بچے اور 9 بچیاں شامل ہیں جبکہ 2080 شہری زخمی بھی ہوئے۔

اس دورانیے میں کراچی شہر میں ہیوی گاڑیوں کے جان لیوا خونی حادثات میں 67 افراد زندگی سے محروم ہوگئے، جن میں سب سے زیادہ 35 حادثات ٹرالر کی ٹکر سے پیش آئے،

ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن چوہدری شاہد کے مطابق رواں سال کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 1633 مرد ، 336 خواتین ، 81 بچے اور 30 بچیاں زخمی ہوئیں۔

ترجمان کے مطابق رواں سال کے 70 روز میں شہر میں ہیوی گاڑیوں سے ہونے والے جان لیوا خونی حادثات میں مجموعی طور پر 67 افراد زندگی سے محروم ہوگئے جس میں سب سے زیادہ 35 جان لیوا حادثات ٹرالر سے پیش آئے۔

واٹر ٹینکر سے 14 افراد، مزدا کی ٹکر سے 7 افراد ، بس کی ٹکر سے بھی 7 افراد جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

شہر میں ہیوی گاڑیوں سے بڑھتے ہوئے جان لیوا خونی حادثات پر شہریوں میں بھی شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع وسطی کے علاقے عائشہ منزل فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹرالر نے جواں عمر موٹرسائیکل بھائیوں کو کچل کر موت کی ابدی نیند سلادیا۔ متوفین کی شناخت عاطف اور تابش کے ناموں سے ہوئی، دونوں بھائی عید کی خریداری کیلیے گئے تھے۔

Share On Social Media

KARACHI

انوکھی ڈکیتی، نقد رقم نہ ملنے پر ڈاکوؤں نے لاکھوں کا کپڑا لوٹ لیا

شہر قائد میں اولڈ سٹی ایریا میں تاجر لٹیروں کے نشانے پر آگئے کھارادر میمن مسجد

Read More

TECHNOLOGY

پرانے فون کی دھیمی ہوتی آواز کو دوبارہ تیز کرنے کا طریقہ

آج کے دور میں موبائل فون صرف بات چیت کے لیے استعمال نہیں ہوتا بلکہ

Read More

کیا آپ بھی گوگل میں کام کرنا چاہتے ہیں؟ پاکستان میں نئی اسامیوں کا اعلان

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں مختلف اہم عہدوں کے لیے بھرتی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.