ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے 3شرائط رکھ دیں

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے جنگ کے خاتمے کے لیے 3اہم شرائط رکھ دی ہیں۔ ان کے مطابق ایران کے جائز اور قانونی حقوق کو تسلیم کیا جائے۔ جنگ سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے معاوضہ ادا کیا جائے۔ آئندہ کسی بھی ممکنہ جارحیت کو روکنے کے لیے مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں فراہم کی جائیں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اگر یہ شرائط پوری کی جائیں تو تنازع کے خاتمے کا راستہ کھل سکتا ہے۔

دوسری طرف ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر کشیدگی مزید بڑھی تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں گزرنے والے آئل ٹینکروں کی حفاظت یقینی بنائے گا۔


جنگ کے پہلے 6دن میں 11.3 ارب ڈالر خرچ، پینٹاگون کا ابتدائی تخمینہ سامنے آگیا

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے حکام نے اندازہ لگایا ہے کہ جاری جنگ کے پہلے 6 دن میں امریکا کو 11.3 ارب ڈالر سے زائد اخراجات برداشت کرنا پڑے۔
یہ دعویٰ امریکی میڈیا رپورٹس میں کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فوجی حکام نے یہ تخمینہ منگل کے روز قانون سازوں کو ایک بند کمرہ (خفیہ) بریفنگ میں پیش کیا۔
امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز اور این بی سی نیوز نے نام ظاہر نہ کرنے والے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بریفنگ میں جنگی اخراجات کی ابتدائی تفصیلات دی گئیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 11.3 ارب ڈالر کا یہ اندازہ مکمل اخراجات کی عکاسی نہیں کرتا۔
اس میں جنگ شروع ہونے سے پہلے فوجی سازوسامان اور اضافی فوجی اہلکاروں کی تعیناتی جیسے کئی اخراجات شامل نہیں ہیں۔

ماہرین کے مطابق جب ان اضافی اخراجات کو بھی شامل کیا جائے گا تو جنگ کی اصل لاگت اس تخمینے سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

روس اور پاکستان کے رہنماؤں سے گفتگو، ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے 3 شرائط رکھ دیں

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے روس اور پاکستان کے رہنماؤں سے گفتگو کے دوران خطے میں امن کیلئے ایران کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ان کے مطابق ایران خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کا خواہاں ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ موجودہ جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ 3 بنیادی نکات پر عمل ہے۔ ایران کے جائز اور قانونی حقوق کو تسلیم کیا جائے۔ جنگ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا معاوضہ (ہرجانہ) ادا کیا جائے۔ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ جارحیت کو روکنے کیلئے مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں فراہم کی جائیں۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے

Read More

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی من مانی، چیٹ بوٹس کے ہدایات سے انحراف کے سینکڑوں واقعات

حالیہ تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے نظام میں بڑھتی ہوئی کمزوریوں کا انکشاف ہوا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.