’ایرانی قیادت اورعوام کے ساتھ کھڑے ہیں‘: وزیراعظم کا مجتبیٰ خامنہ ای کو پیغام

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کوخط لکھا ہے، جس میں ان کے والد سپریم لیڈرآیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور انہیں سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی گئی ہے۔

منگل کو لکھے گئے خط میں وزیراعظم نے ایران کے برادرعوام اور وسیع ترامت مسلمہ کے لیے پاکستانی عوام کی تعزیت اوردعاؤں کا اظہار کیا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کی وجہ سے پاکستانی عوام کو شدید دکھ میں ہے اوراس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اورعوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اہم ذمہ داری کو سنبھالنے پر رہبرمعظم کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت آنے والے سالوں میں امن، استحکام ، وقار اور خوشحالی کی طرف ایران کی رہنمائی کرے گی۔

انہوں نے ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ دونوں برادر ممالک کے مفاد کے لیے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خطہ اس وقت شدید کشیدگی اور تنازعات کا سامنا کررہا ہے، امید ہے صورتحال جلد مستحکم اور خطے کے عوام کے حالات میں بہتری آئے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

سپرٹیکس ختم، تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس کم کرنے پرغور

وزیر اعظم شہبازشریف نے سپرٹیکس ختم کرنے اور تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس کی

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹرز کا ردعمل، 20 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد

Read More

TECHNOLOGY

ٹیسٹ کے لیے خون نکالنے سے نجات: جِلد کی سانسیں بتائیں گی نتیجہ

نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسی ویئرنگ ڈیوائس تیار کی ہے جو انسانی

Read More

چیٹ جی پی ٹی کی تیز رفتار ترقی کے پیچھے مالی خطرات؟ سرمایہ کاروں میں تشویش

چیٹ جی پی ٹی کی غیر معمولی مقبولیت نے جہاں ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.