پینٹاگون کی ایران کے حملوں میں 140 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ایران جنگ میں اب تک تقریباً 140 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سے قبل پینٹاگون 7 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کرچکا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل کے مطابق زخمی ہونے والے بیشتر اہلکاروں کی چوٹیں معمولی نوعیت کی تھیں اور ان میں سے 108 فوجی صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔

پینٹاگون کے مطابق اس وقت 8 امریکی فوجیوں کی حالت نازک ہے جنہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل پینٹاگون نے 7 امریکی فوجیوں ی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

اس سے قبل امریکی فوج کی جانب سے زخمی ہونے والے فوجیوں کی حتمی تعداد ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے جنگ کے دس روز کے دوران تقریباً 150 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

جس کے بعد پینٹاگون کے ترجمان نے 140 فوجیوں کے زخمی ہونے کا بیان جاری کیا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے بھی میڈیا کے سوال پر ان اعداد و شمار کو درست قرار دیتے ہوئے مزید تفصیلات کے لیے پینٹاگون سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔ 

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملے شروع کیے تھے، جو آج 12 ویں روز بھی جاری ہیں۔ دوسری جانب ایران نے ان حملوں کے جواب میں خطے کے مختلف ممالک میں موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

پینٹاگون کے مطابق جنگ کے آغاز سے ایران کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے کیونکہ امریکی فوج ایران کے ہتھیاروں کے ذخائر اور محدود تعداد میں موجود میزائل لانچرز کو نشانہ بنا رہی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

مشرقِ وسطیٰ کے تزویراتی منظرنامے اور عالمی اثرات

اکیسویں صدی مشرقِ وسطیٰ کے اس تپتے ہوئے صحرا میں ہے جہاں کی ریت اب

Read More

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، پی ایس پی کی رجسٹریشن ختم

  پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن ختم کرتے ہوئے اسے باضابطہ طور پر ڈی لسٹ کر دیا

Read More

TECHNOLOGY

دنیا کے سب سے خطرناک اے آئی ماڈل تک انجان شخص کی غیر قانونی رسائی، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

مصنوعی ذہانت اے آئی کی دنیا سے ایک بڑی اور تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔

Read More

واٹس ایپ کی نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.