چین، روس اور فرانس نے جنگ بندی کے حوالے سے رابطہ کیا ہے: ایران

ایران کا کہنا ہے کہ چین، روس اور فرانس سمیت کئی ممالک نے تہران سے جنگ بندی کے حوالے سے رابطہ کیا ہے تاہم ایران نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی جنگ بندی کے لیے پہلی اور بنیادی شرط یہ ہے کہ اس کے خلاف جارحیت دوبارہ نہ دہرائی جائے۔

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے متعدد ممالک نے ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی کے بارے میں بات چیت کے لیے رابطہ کیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے آئی ایس این اے کے مطابق کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اس حوالے سے رابطہ کرنے والے ممالک میں چین، روس اور فرانس سمیت کئی دیگر ممالک شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کے لیے پہلی شرط او بنیادی شرط یہی ہے کہ ایران کے خلاف جارحیت دوبارہ نہ کی جائے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا نے 28 فروری کو ایران پر مشترکہ حملہ کیا تھا۔ جس کے بعد سے اب تک مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے اور اس کے اثرات اب عالمی مارکیٹوں پر بھی نظر آنے لگے ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں اب تک کم از کم 1255 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں 200 بچے بھی شامل ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

عوام دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز

)ناردرن بائی پاس پر قائم 'عوام دوست مویشی منڈی' میں عیدِ قربان کی گہما گہمی

Read More

ایف پی سی سی آئی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کو مسترد کر دیا

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے

Read More

TECHNOLOGY

استعمال شدہ موبائل اور اسیسریز کی درآمد پر بڑھائی گئی ڈیوٹیز واپس لے لی گئی

ایف بی آر نے استعمال شدہ موبائل فونز اور اسیسریز کی کمرشل درآمد پر اہم

Read More

لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.