صاحبزادہ فرحان کہاں ہیں؟ کرک انفو کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستانی اسٹار شامل نہ ہونے پر تنقید

ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے فائنل مقابلے میں انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔ جس کے بعد کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کو شامل نا کرنے پر صارفین نے سوال اٹھایا ہے۔ سپورٹس جرنلسٹ مرزا اقبال بیگ نے کہا کہ یہ انتخاب جانبدارانہ ہے۔ صاحبزادہ فرحان کہاں ہیں؟ وہ تو پورے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے ہیں۔

دیوان سچل لکھتے ہیں کہ صاحبزادہ فرحان کو اس ٹیم میں شامل نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، اعداد و شمار خود اس انتخاب میں جانبداری کو ظاہر کرتے ہیں۔

اقرا نامی صارف نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے صاحبزادہ فرحان کو بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی منافقت اور حسد صاف ظاہر ہو رہا ہے۔

 ’کرک انفو‘ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے 5 اننگز میں 321 رنز اسکور کیے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ تقریباً 200 رہا جبکہ انہوں نے 3 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔ سیمسن نے اس ایڈیشن میں 24 چھکے لگا کر ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے 8 اننگز میں 286 رنز اسکور کیے اور اپنی قیادت میں جنوبی افریقہ کو ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچایا۔ بھارت کے ایشان کشن بھی نمایاں کارکردگی کے باعث ٹیم میں شامل کیے گئے۔ انہوں نے 9 اننگز میں 317 رنز اسکور کیے اور فائنل سمیت اہم میچوں میں مؤثر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کے شمرون ہیٹمائر نے سات اننگز میں 248 رنز بنا کر مڈل آرڈر میں اہم کردار ادا کیا جبکہ بھارت کے شیوام دوبے نے بیٹنگ اور باؤلنگ میں ٹیم کے لیے کارکردگی دکھائی۔

آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے 9 میچوں میں 217 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 9 وکٹیں بھی حاصل کیں اور ڈیتھ اوورز میں اہم باؤلنگ کی۔انگلینڈ کے ول جیکس کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے 226 رنز بنانے کے علاوہ 9 وکٹیں بھی حاصل کیں اور کئی مواقع پر اپنی ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔

ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار آل راؤنڈر جیسن ہولڈر نے 7 میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کیں اور 141 رنز بھی اسکور کیے۔ اسپن باؤلنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کو منتخب کیا گیا جنہوں نے 8 میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 8 میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جنوبی افریقہ کے لونگی نگیدی نے 7 میچوں میں 12 شکار کیے۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان 7 میچز میں 76.60 کی اوسط اور 160.25 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 383 رنز بنائے ۔ انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ اوپنر نے سری لنکا اور نمیبیا کے خلاف سنچریاں اسکور کیں۔ وہ ایک ٹی 20 ورلڈ کپ میں دو سنچریاں بنانے والے واحدبیٹسمین ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، کال سینٹر پر چھاپہ، عالمی آن لائن فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 40 سے زائد افراد گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شہر قائد کے علاقے گلزارِ ہجری میں کارروائی

Read More

آپریشن معرکۂ حق کے 72 گھنٹے

پاکستان کی تاریخ میں کچھ لمحے ایسے گزرے ہیں جو پوری قوم کے لیے آزمائش

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نئے انٹرفیس پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے نئے انٹرفیس پر کام کر رہی

Read More

پاکستان میں موبائل فون مزید مہنگے، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.