ہفتے میں 3 دن دفاتر کی چھٹی، ورک فرام ہوم کا نوٹی فکیشن جاری، نجی اداروں کو بھی عملدرآمد کی ہدایت

وفاقی حکومت کی جانب سے موجودہ صورت حال اور توانائی بحران کے خدشے کے پیش نظر دیے گئے کفایت شعاری پلان کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے ایندھن کے تحفظ کے حوالے سے نئے اقدامات کے نفاذ کی ہدایت کر دی ہے، جس کے تحت 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراوٴنڈ، 50 فیصد ایندھن میں کمی جبکہ نجی و سرکاری دفاتر میں 3 روزہ ہفتہ وار تعطیل ہوں گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات تمام وفاقی اداروں، وزارتوں، قانون ساز اداروں، دفاعی اداروں اور عدلیہ پر فوری نافذ العمل ہوں گے جبکہ شادی کی تقریبات میں مہمانوں کی تعداد 200 تک محدود کر دی گئی اور شادی تقریبات میں صرف ایک ڈش پیش کرنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتوں کوقومی یکجہتی کے پیش نظران اقدامات کو اپنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں۔

اس کے علاوہ سڑکوں پر رفتار کی حد میں کمی کر دی گئی، موٹرویز پر رفتار کی حد 90 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہائی ویز پر 65 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام اسکول 16 مارچ سے 31 مارچ 2026 تک موسم بہار کی چھٹیوں کیلئے بند رہیں گے جبکہ امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے، اس کے علاوہ تمام کالجز اور یونیورسٹیوں سمیت اعلیٰ تعلیمی ادارے مکمل طور پر آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں چار روزہ ورک ویک کا نفاذ کیا جائے گا، بینکنگ اور ضروری خدمات ورک فرام ہوم کے احکامات سے مستثنیٰ ہوں گی، جبکہ دیگر محکموں میں 50 فیصد عملہ متبادل دنوں پر ورک فرام ہوم کریگا تاہم ضروری خدمات میں شامل عملہ مستثنیٰ ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں نجی شعبے کو بھی 50 فیصد ملازمین کے لیے ورک فرام ہوم اور چار روزہ ورک ویک جیسے اقدامات اپنانے کا حکم دیا گیا ہے تاہم بینکاری، صنعتی اور زرعی شعبے ان اقدامات سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کابینہ اراکین، پارلیمنٹیرینز اور سرکاری عہدیداروں کے تمام غیرملکی دوروں پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ ضروری دوروں میں بھی تمام وزرا، مشیران اور سرکاری عہدیداروں کا سفر صرف اکانومی کلاس میں ہوگا۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق چوتھی سہ ماہی کے لیے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کے غیر تنخواہی بجٹ میں 20 فیصد کمی کی جائے گی، جون 2026 تک تمام نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جس پر کوئی استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جون 2026 تک تمام نئی پائیدار اشیا کی خریداری پر بھی مکمل پابندی ہوگی، اس کے علاوہ آئی ٹی کی خریداریاں صرف این آئی ٹی بی کی جانچ پڑتال اور آسٹریٹی کمیٹی کی منظوری کے بعد ہی کی جا سکیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ اراکین سمیت وفاقی اور صوبائی وزرا اور مشیران رضاکارانہ طور پر دو ماہ کی تنخواہ اور الاوٴنسز ترک کریں گے، وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام اراکین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں 25 فیصد رضاکارانہ کٹوتی دو ماہ کے لیے کی جائے گی۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹی فکیشن کے مطابق تین لاکھ سے زائد تنخواہ والے گریڈ 20 اور اوپر کے سرکاری افسران رضاکارانہ طور پر دو دن کی تنخواہ چھوڑیں گے، تمام سرکاری عہدیداروں کے لیے سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں اگلے دو ماہ کے لیے 50 فیصد کمی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں 60 فیصد سرکاری گاڑیاں دو ماہ کے لیے گراوٴنڈ کر دی جائیں گی۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی پورٹ کا ایک اور اعزاز، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ہزار الیکٹرک گاڑیاں پہنچ گئیں

کراچی پورٹ کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا ہے جہاں گاڑیوں کی ترسیل کرنے والا

Read More

سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن میں مینگو فیسٹیول؛ امریکی و پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

پاکستانی سفارت خانۂ واشنگٹن ڈی سی میں مینگو فیسٹیول میں امریکی و پاکستانی کمیونٹی نے

Read More

TECHNOLOGY

انسانی اشارے سمجھنے والا انوکھا فون تیار، استعمال کا طریقہ بھی بدل جائے گا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب دستک دے رہا ہے جہاں

Read More

جان کا خطرہ: کھُلنے کے ایک مہینے بعد دوائی کو پھینک دینا کیوں ضروری ہے؟

اکثر لوگ دوا کی بوتل یا پیکٹ پر لکھی ہوئی ایکسپائری ڈیٹ دیکھ کر مطمئن

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.