ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ہلاک

پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کے متعدد ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ادارے کو اطلاع ملی تھی کہ ڈیرہ غازی خان کے سرحدی گاؤں جوتر کے قریب تقریباً پندرہ دہشت گرد موجود ہیں جو پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے ہیں۔ اس اطلاع پر سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے علاقے میں کارروائی کی۔

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکار جب مشتبہ مقام پر پہنچے تو وہاں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ سی ٹی ڈی ٹیم نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ گیارہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے رائفلیں، گولیاں، دھماکہ خیز مواد اور دیگر بارودی سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی اداروں اور پولیس پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے افراد کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ادارے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزمان کی تلاش کر رہے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ صوبے کو دہشت گردی سے محفوظ بنانے کے اپنے ہدف پر مسلسل کام کر رہا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ادارے نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا دہشت گردی سے متعلق اطلاع فوری طور پر سی ٹی ڈی تک پہنچائیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان نے ایران جنگ کے اقتصادی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی

پاکستان نے ایران میں جاری کشیدگی کے پیشِ نظر عالمی توانائی کی مارکیٹس اور سپلائی

Read More

سانحہ گل پلازہ میں کے ایم سی کی کوئی غفلت نہیں، میونسپل کمشنر

کراچی(کورٹ رپورٹر) سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن میں میونسپل کمشنر کے ایم سی نے ذمہ

Read More

TECHNOLOGY

آپ موبائل اور ٹیبلٹ پر 5Gکیسے آن کرسکتے ہیں؟

دنیا بھر میں جہاں 5G ٹیکنالوجی تیزی سے پھیل رہی ہے، وہیں صارفین کی بڑی

Read More

انسانوں کی ضرورت ختم، کلاڈ اے آئی خود فیصلے کرنے لگا

مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک انقلابی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس نے مشینوں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.