ایران کی مجلس خبرگان کا بڑا فیصلہ، مجتبیٰ خامنہ ای نئے سپریم لیڈر منتخب

امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران میں اقتدار کی بڑی تبدیلی سامنے آگئی ہے۔

ریاستی میڈیا کے مطابق ماہرین کی مجلس خبرگان (اسمبلی آف ایکسپرٹس) نے آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر مقرر کر دیا ہے۔

88 رکنی مجلس خبرگان نے بھاری اکثریت سے مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کیا، وہ امام خمینی اور آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ملک کے تیسرے سپریم لیڈر ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بھی ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو باضابطہ طور پر ایران کی اعلیٰ ترین مذہبی و سیاسی قیادت سونپ دی گئی۔

مجتبیٰ خامنہ ای ایک درمیانے درجے کے مذہبی عالم ہیں اور انہیں ایران کی طاقتور اسلامی انقلابی گارڈز (IRGC) کے ساتھ قریبی تعلقات کے باعث طویل عرصے سے اپنے والد کے ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایران کی حکومتی اشرافیہ کے بعض حلقے پہلے ہی مجتبیٰ خامنہ ای کو قیادت کے لیے موزوں سمجھتے تھے جبکہ ان کے والد کے دفتر اور اثر و رسوخ رکھنے والے حلقوں کی حمایت بھی انہیں حاصل تھی۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران کا انقلابی نظریہ موروثی اقتدار کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا تاہم موجودہ حالات میں مجتبیٰ خامنہ ای کی تقرری ایران کی طاقت کے مراکز خاص طور پر انقلابی گارڈز کی حمایت کے باعث ممکن ہوئی۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک سے دشمن حملہ ہوگا اس کا جوب دینا ایران کا جائز حق ہے اور جواب دینا ہوگا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر وہ (دشمن) کسی بھی ملک سے ہماری حدود پر حملہ یا دراندازی کرتے ہیں تو ہمیں اس حملے کا جواب دینا ہوگا اور اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس ملک کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب ہیں یا ہم اس کے عوام کو ناراض کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے ایران کو خطے کے ممالک کا دوست اور بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر امریکا اور اسرائیل کی خطرناک سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔

ایرانی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کو اپنے اختلافات کو اندرونی طور پر حل کرنا چاہیے اور دشمنوں کی ان کوششوں کو ناکام بنانا چاہیے جو انہیں جنگ کی طرف دھکیلنے اور آپس میں اختلافات پیدا کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمارے ملک پر حملہ کرتے ہیں ہم ان کے خلاف مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھرپور جواب دے رہے  ہیں، ہماری مسلح افواج اور رضاکار بسیج فورسز  ملک بھر میں موجود ہیں، پوری طاقت کے ساتھ ملک کا دفاع کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک ایران دھونس، ظلم اور جارحیت کے آگے ہرگز نہیں جھکے گا۔

ایرانی صدر نے بیان میں خطے کے عوام سے بھی معذرت کی جو موجودہ کشیدگی کی وجہ سے پریشان ہیں اور زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام، چاہے ان کے سیاسی رجحانات مختلف ہی کیوں نہ ہوں، دشمنوں کے خلاف متحد رہیں گے اور انہیں اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی لینے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف غیرقانونی جارحیت کا ارتکاب کیا اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کو شہید کیا، جو ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی تھی۔

ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں اب تک ایک ہزار 332 ایرانی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، سپاری کلنگ کی منصوبہ بندی ناکام، میڈیکل اسٹور ملازم اور شوٹر گرفتار

شہر قائد کے علاقے پاک کالونی پولیس نے ایک خطرناک سپاری کلنگ کی واردات ناکام

Read More

کارگو کریو کی جانب سے کراچی میں 110 خاندانوں میں رمضان افطار راشن بیگز کی تقسیم

ماہِ رمضان کے مقدس موقع پر کارگو کریو نے اپنی موسمی فلاحی سرگرمیوں کے تحت

Read More

TECHNOLOGY

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی: مصنوعی ذہانت نے نئی مشکل کھڑی کردی

مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی تیز رفتار ترقی نے انسانی زندگی کے کئی شعبوں

Read More

گوگل میپ میں بڑی تبدیلی: اے آئی اپ ڈیٹ اور نئے نیویگیشن فیچرز متعارف

گوگل میپس میں ایک نیا اے آئی فیچر ”آسک میپس“ متعارف کرایا جا رہا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.