موجودہ صورتحال میں ہم اپنے اماراتی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سفیر پاکستان

دبئی, سفیرِ پاکستان برائے متحدہ عرب امارات شفقت علی خان نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر میں آپ سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کی حفاظت اور سلامتی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ موجودہ صورتحال میں ہم اپنے اماراتی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیرِاعظم پاکستان اور نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ کی خصوصی ہدایات کے تحت سفارت خانۂ پاکستان ابوظہبی اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی چوبیس گھنٹے آپ کی خدمت اور معاونت کے لیے مصروفِ عمل ہیں۔
ہم نے دونوں مشنز میں خصوصی ڈیسک قائم کر دیے ہیں جو چوبیس گھنٹے فعال ہیں، تاکہ پاکستانی برادری کے اراکین کو فوری رہنمائی، رابطہ اور ضروری مدد فراہم کی جا سکے۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ وزیرِاعظم پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے صدر، عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے گفتگو کی ہے۔ اس گفتگو میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا اور اس وقت پاکستانی برادری کے لیے اماراتی حکام کی جانب سے فراہم کی جانے والی بہترین دیکھ بھال اور تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا۔
سفارت خانۂ پاکستان اور قونصلیٹ جنرل متحدہ عرب امارات کے متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور پاکستانی برادری کی سہولت اور معاونت کے لیے تمام ضروری انتظامات موجود ہیں۔
میں پاکستانی برادری سے درخواست کرتا ہوں کہ افواہوں اور جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں۔ سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنائیں اور متحدہ عرب امارات کے قوانین اور ضوابط کا مکمل احترام کریں۔ مستند معلومات کے لیے متعلقہ حکام اور اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور اعلانات پر ہی انحصار کریں۔ہم سب کو مل کر ذمہ داری، صبر اور اتحاد کے ساتھ اس صورتحال کا سامنا کرنا ہے۔ پاکستان کا سفارت خانہ ابوظہبی اور قونصلیٹ جنرل دبئی ہمہ وقت آپ کے ساتھ ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں 19افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے شہر کے

Read More

حکومت کا منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

حکومت نے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

Read More

TECHNOLOGY

آن لائن پرائیویسی کی حفاظت: والدین کو بچوں کو ‘انجانے خطرے’ کی طرح محتاط رہنے کی ہدایت

 برطانیہ کے انفارمیشن کمشنر آفس (آئی سی او) نے والدین پر زور دیا ہے کہ

Read More

کیا ایف آئی اے کی جدید اے آئی ٹیکنالوجی مجرموں کو پکڑنے میں مدد دے گی؟

پاکستان کی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سب سے زیادہ مطلوبہ مجرموں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.