سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کی چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں سعودی وزیر دفاع شاہی خاندان کے رکن شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا

ملاقات کے دوران ایران کی جانب سے مملکت سعودی عرب کے خلاف حالیہ حملوں کے معاملے پر خصوصی گفتگو ہوئی، جسے دونوں ممالک کے درمیان موجود مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تناظر میں زیر بحث لایا گیا۔

فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ اس نوعیت کی کارروائیاں خطے کے امن اور استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، اور اس کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے کی ضرورت ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایرانی قیادت دانشمندی اور تدبر کا مظاہرہ کرے گی اور ایسے فیصلوں سے گریز کرے گی جو غلط اندازوں یا غیر ضروری تصادم کا باعث بن سکتے ہیں۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے سفارتی راستوں اور ذمہ دارانہ رویے کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

اس موقع پر سعودی عرب کی جانب سے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے۔ جبکہ پاکستانی وفد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے سیکریٹری میجر جنرل محمد جواد طارق شریک تھے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: فیملی پر تشدد، ایس ایس پی کورنگی اور دیگر پولیس افسران غفلت کے مرتکب قرار

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بااثر خاتون اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے بہن

Read More

کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، متاثرہ کا بیان ریکارڈ

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ساحل کے قریب نوجوان پر مبینہ تشدد کے

Read More

TECHNOLOGY

گوگل سرچ لائیو کا نیا ڈیزائن: آئیکنز کی تبدیلیاں اور منفرد اینیمیشن متعارف

گوگل اپنے ’سرچ لائیو‘ فیچر کے ویژول ڈیزائن میں ایک بار پھر دلچسپ تبدیلیاں کر

Read More

کلاڈ، چیٹ جی پی ٹی، گروک اور مائیکروسافٹ کی سروسز میں تعطل، بحالی شروع

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کی مختلف خدمات اور مائیکروسافٹ کی ای میل سروسز کو

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.