ایران پر حملہ؛ امریکا کو پہلے 100 گھنٹوں میں اربوں ڈالر کا نقصان ہوا: رپورٹ

امریکی تھنک ٹینک مطابق ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا کے یومیہ لاکھوں ڈالرز خرچ ہو رہے ہیں، جس میں اسلحہ، دفاعی نظام اور آپریشنل اخراجات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طویل مدتی جنگ امریکی معیشت کے لیے ایک بڑا بوجھ بن سکتا ہے۔

سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران پر جاری حملوں کے صرف پہلے 100 گھنٹے ہی امریکا کو بہت مہنگے پڑے اور اس پر تقریباً 3 اعشاریہ 7 ارب ڈالر خرچ ہوئے۔

یہ رقم تقریباً 10 کھرب 28 ارب روپے بنتی ہے جو پاکستان کے سالانہ دفاعی بجٹ (تقریباً 21 کھرب) کا تقریباً آدھا حصہ ہے جو امریکا نے صرف 100 گھنٹوں یعنی چار روز میں جنگ کی نذر کر ڈالی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس جنگ میں امریکا کے یومیہ اوسطاً 891.4 ملین ڈالر اخراجات آرہے ہیں، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 2 کھرب 47 ارب 80 کروڑ روپے بنتی ہے۔

سی ایس آئی ایس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی ایران پر جنگ کی ابتدائی فضائی اور زمینی کارروائیوں پر کافی زیادہ لاگت آئی، جس میں جدید اور سادہ اسلحہ شامل تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایران پر ابتدائی فضائی حملوں میں لاگت زیادہ آئی کیوں کہ اس میں جدید ہتھیاروں کا استعمال ضروری تھا تاہم وقت کے ساتھ امریکی فوج کم قیمت والے ہتھیاروں کی طرف منتقل ہو جائے گی جس سے اخراجات میں کمی آئے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر جنگ کئی ہفتوں تک جاری رہی تو امریکی محکمہ دفاع کو اضافی فنڈز کی ضرورت پڑے گی کیوں کہ موجودہ بجٹ میں جنگ کے مکمل اخراجات شامل نہیں ہیں۔

سی ایس آئی ایس کے مطابق بجٹ میں کمی کے ذریعے جنگ کی مالی معاونت کرنا سیاسی اور عملی طور پر مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی اشارہ دیا ہے کہ جنگ کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے، جس سے اخراجات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر یہ جنگ اسی شدت سے جاری رہی تو امریکا کے مجموعی فوجی اخراجات 40 ارب سے 95 ارب ڈالر تک جا سکتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

جی ایس ٹی 19 فیصد کرنے پر غور: سولر، الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس

Read More

کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین

Read More

TECHNOLOGY

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ"

Read More

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.