آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری، طالبان کا مزید کتنا نقصان ہوا؟

پاک فوج کے افغانستان میں جاری آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک افغان طالبان رجیم کے 527 کارندے ہلاک اور 755 زخمی ہیں جب کہ 237 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردی گئی ہیں اور 38 پر قبضہ کیا جاچکا ہے۔

افغانستان سے دہشت گردی اور بلا اشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے آپریشن غضب للحق کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

جمعے کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کے خلاف کی جانے والی جوابی کارروائیوں کے اعداد و شمارجاری کیے ہیں۔

عطا تارڑ کے مطابق آپریشن کے دوران افغان طالبان کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، اب تک آپریشن میں ہلاک ہونے والے افغان طالبان اہلکاروں کی تعداد 527 ہوگئی ہے جب کہ افغان طالبان کے 755 سے زائد اہلکار زخمی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ افغان طالبان رجیم کی 237 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں اور پاکستان سیکیورٹی فورسز نے 38 افغان پوسٹوں پر قبضہ حاصل کر لیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک افغان طالبان رجیم کے 205 ٹینکس، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز (توپیں) تباہ کی جاچکی ہیں، افغانستان بھر میں 62 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاک فوج کی مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیاں

دریں اثنا افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر کرم سیکٹر میں پاک فوج کی افغان طالبان کے خلاف کامیاب کارروائی میں متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئیں۔ ژوب اور قلعہ سیف اللہ سیکٹرز سے ملحقہ دہشت گرد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھاری آرٹلری فائر سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک فوج کی مؤثر حکمت عملی کے باعث افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری نقصانات اور پسپائی کا سامنا ہے، آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ جمعرات 26 فروری کی رات پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج کا آپریشن غضب للحق جاری ہے۔

پاک فوج نے افغانستان کی حدود کے اندر مختلف مقامات پر جوابی کارروائیاں کیں اور کابل، قندھار اور پکتیا سمیت دیگر مقامات پر موجود عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور کئی چیک پوسٹیں تباہ کیں۔

Share On Social Media

KARACHI

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی اور سیلانی میں مفاہمت

ملک میں اعلی تعلیم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش

Read More

امریکا ایران مذاکرات: امریکی سیکیورٹی ٹیم کے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے

پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کا کینیڈا سمیت کئی ممالک کے صارفین کیلئے بڑا سرپرائز؟

ایپل واں برس امریکا اور کینیڈا میں اپنی میپنگ سروس ایپل میپس پر اشتہارات متعارف

Read More

پی ٹی اے نے جعلی کالز و ایس ایم ایس کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر فراڈ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.