پروٹین کے حصول کے لیے مفید پھل، کون سا انتخاب بہتر ہے؟

یہ تاثر عام ہے کہ پروٹین صرف گوشت، انڈوں یا دالوں سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ چند پھل بھی آپ کی روزمرہ غذا میں پروٹین کا مناسب اضافہ کرسکتے ہیں۔

اگرچہ پھل پروٹین کا بڑا ذریعہ نہیں سمجھے جاتے، پھر بھی کچھ اقسام ایسی ہیں جو غذائیت کے ساتھ ساتھ معقول مقدار میں پروٹین فراہم کرتی ہیں۔ ان میں امرود، ایواکاڈو، انار، خوبانی اور کیوی فروٹ نمایاں ہیں۔

امرود

امرود گرم خطوں کا معروف پھل ہے۔ ایک کپ امرود تقریباً 4.2 گرام پروٹین فراہم کرتا ہے، جو اس فہرست میں سب سے زیادہ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں موجود پروٹین کی مقدار انڈے کی سفیدی سے بھی کچھ زیادہ ہوسکتی ہے۔ وٹامن سی کے اعتبار سے بھی امرود نہایت طاقتور ہے، کیونکہ اس میں مالٹے کے مقابلے میں تقریباً چار گنا زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے، جو روزانہ کی ضرورت سے بھی بڑھ کر ہے۔ اس کی زیادہ تر غذائیت چھلکے میں ہوتی ہے، اس لیے اسے بغیر چھیلے کھانا زیادہ مفید سمجھا جاتا ہے۔

ایواکاڈو

ایواکاڈو بھی پروٹین سے بھرپور پھلوں میں شمار ہوتا ہے۔ ایک کپ ایواکاڈو میں تقریباً 3 گرام پروٹین موجود ہوتا ہے، جو مقدار کے لحاظ سے بادام کے تقریباً نصف کے برابر ہے۔ اس میں 22 گرام صحت مند مونو اَن سیچوریٹڈ فیٹس پائی جاتی ہیں، جو دل اور دماغ کے لیے فائدہ مند ہیں۔ مزید یہ کہ ایک کپ ایواکاڈو روزانہ درکار فائبر کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ فراہم کر سکتا ہے، جس سے نظامِ ہضم بہتر رہتا ہے۔

نار

انار بظاہر سادہ سا پھل لگتا ہے، مگر غذائیت کے لحاظ سے اسے ’سپر فوڈ‘ کہا جاتا ہے۔ ایک کپ انار کے دانوں میں تقریباً 2.9 گرام پروٹین پایا جاتا ہے۔ اس کے بیج کھانے کے قابل ہوتے ہیں اور یہی اصل غذائیت کا مرکز ہیں۔ انار اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، جو جسم میں سوزش کم کرنے اور خلیوں کو نقصان سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ اگرچہ اسے چھیلنے اور دانے نکالنے میں کچھ محنت درکار ہوتی ہے، لیکن اس کے فوائد اس محنت کا بھرپور صلہ دیتے ہیں۔

خوبانی

خوبانی، جو شکل میں آڑو سے مشابہت رکھتی ہے، ہلکے کھٹے میٹھے ذائقے کے باعث پسند کی جاتی ہے۔ ایک کپ خوبانی میں تقریباً 2.3 گرام پروٹین موجود ہوتا ہے۔ اس میں بیٹا کیروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو اسے خوبصورت نارنجی رنگ دیتا ہے اور آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔ یہ جزو میکیولر ڈی جنریشن جیسی بیماریوں کے خلاف بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کا چھلکا بھی کھانے کے قابل ہوتا ہے، اس لیے اسے بغیر چھیلے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کیوی

کیوی فروٹ ایک چھوٹا مگر غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ ایک کپ کیوی تقریباً 2.1 گرام پروٹین اور 5.4 گرام فائبر فراہم کرتا ہے۔ اس میں وٹامن سی کے ساتھ وٹامن ای اور فولیٹ بھی شامل ہوتے ہیں، جو مدافعتی نظام، ہاضمے اور میٹابولزم کے لیے اہم ہیں۔ اگر اضافی فائبر حاصل کرنا مقصود ہو تو کیوی کو چھلکے سمیت کھایا جا سکتا ہے، ورنہ چھیل کر بھی اس کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔

اگر آپ اپنی غذا میں قدرتی ذرائع سے تھوڑی اضافی پروٹین شامل کرنا چاہتے ہیں تو یہ پھل نہ صرف ذائقہ بڑھائیں گے بلکہ صحت کے لیے بھی مفید ثابت ہوں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ سولجر بازار گل رعنا کالونی میں گیس سلینڈر دھماکہ، چھت گرنے سے 4 جاں بحق اور 12 زخمی

شہر قائد کے علاقے گل رعنا کالونی سولجر بازار میں ایک گھریلو عمارت میں گیس

Read More

کراچی: 30 کروڑ کے سونے اور ہیروں کی ہالی ووڈ اسٹائل چوری کا معمہ 48 گھنٹوں میں حل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پرنس جیولرز میں 30 کروڑ روپے مالیت کے سونے

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کا اپنی اسمارٹ واچ کیلئے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر غور

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مستقبل کی ایپل واچ کے لیے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر

Read More

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

ایک مفت دستیاب ٹول موجود ہے جو آپ کی ذاتی معلومات کو گوگل سرچ کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.