ٹی20 ورلڈ کپ؛ بھارت دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری دفعہ ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور بھارتی اوپنرز سنجو سیمسن نے جارحانہ انداز اپنایا۔

انگلینڈ کے ول جیکس دوسرے اوور میں نوجوان بیٹر ابھیشک شرما کو فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ کروایا، ابھیشک شرما نے 7 گیندوں پر 9 رنز بنائے تھے جبکہ اگلے ہی اوور میں جوفرا آرچر نے سنجو سیمسن کو آؤٹ کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا لیکن کپتان ہیری بروک نے ایک آسان کیچ گرادیا۔

سنجو سیمسن نے ایشان کشان کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 97 رنز بنائے اور اسکور 10 ویں اوور میں 117 رنز تک پہنچایا تاہم کشان اس موقع پر 39 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

سنجو سیمسن نے ایک آسان موقع ملنے کے بعد انگلینڈ کے بولرز کی درگت بنائی اور 26 گیندوں پر اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔

فل جیکس نے سنجو سیمسن کی 89 رنز کی دھواں دار اننگز کا خاتمہ 14 ویں اوور کی پہلی گیند پر کردیا، سیمسن نے 42 گیندوں پر مشتمل اننگز میں 8 چوکے اور 7 بلند وبالا چھکے لگائے اوررواں ورلڈ کپ میں یہ ان کی مسلسل دوسری نصف سنچری ہے۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو عادل رشید نے 11 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا، جس کے بعد شیوم دوبے نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ جاری رکھی اور 25 گیندوں پر ایک چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوگئے۔

ہارڈک پانڈیا اور تلک ورما نے بھی برق رفتار بیٹنگ کی اور بالترتیب 12 گیندوں پر 27 اور 7 گیندوں پر 21 رنز بنائے جبکہ آکشر پٹیل 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کے بولر مکمل طور پر ناکام نظر آئے تاہم ول جیکس اور عادل رشید دو،دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 253 رنز بنا لیے۔

انگلینڈ کے جوز بٹلر اور فل سالٹ نے بڑے ہدف کے تعاقب میں پہلے اوور میں 13 رنز بنائے لیکن دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر فل سالٹ آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد کپتان ہیری بروک بھی صرف 7 رنز کا اضافہ کرسکے۔

جوز بٹلر نے جیکب بیتھل کے ساتھ ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی لیکن خود 25 رنز کی اننگز کھیل پائے، ٹام بینٹن نے جارحانہ آغاز کیا اور انگلینڈ کی امیدیں بحال کی لیکن 5 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 17 رنز بنا کر آکشر پٹیل وکٹ بن گئے۔

ول جیکس نے 20 گیندوں پر 35 رنز کی اچھی اننگز کھیلی لیکن وہ بیتھل کا ساتھ چھوڑ گئے، جس کے بعد سیم کیوران نے بھی 18 رنز بنائے تاہم باؤنڈری حاصل کرنے کی کوشش میں تلک ورما کا شان دار کیچ بن گئے۔

انگلینڈ کے جیکب بیتھل نے ایک بڑے اسکور کے تعاقب میں تجربہ کار بیٹرز کی ناکامی کے باوجود شان دار بیٹنگ کی اور 48 گیندوں پر 8 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 105 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور آخر تک انگلینڈ کی جیت امیدیں بحال رکھیں۔

انگلینڈ نے جیکب بیتھل کی شان دار بیٹنگ کی بدولت 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 246 رنز بنائے۔

بھارت نے بیٹنگ کے بعد عمدہ فیلڈنگ کی بدولت انگلینڈ کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی جہاں وہ اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

سنجو سیمسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوگا۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں:

بھارت؛ سوریا کمار یادیو(کپتان)، سنجو سیمسن، ابھیشک شرما، ایشان کشان، شیوم دوبے، تلک ورما، ہارڈک پانڈیا، آکشر پٹیل، ارشدیپ سنگھ، وارن چکرورتھی، جسپریت بمرا

انگلینڈ: ہیری بروک (کپتان)، فل سالٹ، جوز بٹلر، جیکب بیتھل، ٹام بینٹن، سیم کیوران، ول جیکس، لیام ڈاؤسن، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر

Share On Social Media

KARACHI

وزیر داخلہ، آئی جی کی کراچی میں یوم عاشور کے پُرامن جلوس اور مجالس کے انعقاد پر جوانوں کو شاباش

وزیرداخلہ، آئی جی اور کراچی پولیس چیف نے یوم عاشور پر کراچی سمیت صوبے بھر

Read More

مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی

Read More

TECHNOLOGY

گیمرز کا انتظار ختم ہونے کے قریب، جی ٹی اے 6 کے پری آرڈرز کی تاریخ سامنے آگئی

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم سیریز گرینڈ تھیفٹ آٹو (GTA) کے نئے ورژن GTA

Read More

آئی فون 18 خریداروں کے لیے بری خبر؟ ایپل نے اہم اشارہ دے دیا

دنیا بھر میں آئی فون کے شائقین ابھی آئی فون 18 سیریز کی رونمائی کا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.