پاکستان نے ایران جنگ کے اقتصادی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی

پاکستان نے ایران میں جاری کشیدگی کے پیشِ نظر عالمی توانائی کی مارکیٹس اور سپلائی چینز کا گہرا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔  وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریوٹ سے ملاقات میں بتایا کہ حکومت نے اقتصادی خطرات کا روزانہ جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق پاکستان کی یہ تیاری اس وقت سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان جنگ کے باعث عالمی توانائی کی سپلائی اور اہم تجارتی راستوں میں ممکنہ خلل پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جو پاکستان کی درآمد پر منحصر معیشت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

 وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی میں اہم وفاقی محکمے اور اسٹیٹ بینک شامل ہیں، جو توانائی کی فراہمی، خام تیل، کوئلہ اور گیس سمیت دیگر اہم شعبوں کا روزانہ جائزہ لے رہی ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید بتایا کہ کمیٹی عالمی مارکیٹس میں قیمتوں کی حرکات، سپلائی چین میں رکاوٹوں اور ان کے ممکنہ اثرات پر غور کر رہی ہے تاکہ مہنگائی، بیرونی مالیاتی بیلنس اور مالی استحکام پر پڑنے والے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس موجودہ وقت میں مناسب ذخائر اور فراہمی کے انتظامات موجود ہیں، لیکن حکومت ممکنہ کشیدگی کے پیشِ نظر صورتحال کا تجزیہ کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو پاکستان کی اقتصادی اصلاحات، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) پروگرام کے تحت پیش رفت، ٹیکس بیس کی توسیع، تعمیل کے اقدامات اور حکمرانی کی مضبوطی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

جین میریوٹ نے پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو سراہا اور اقتصادی استحکام اور طویل مدتی ترقی کے لیے برطانیہ کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے سرمایہ کاری کے فروغ، کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں ترقی، اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

’کسی پرنسز گلوریا کو نہیں جانتا‘: بلاول بھٹو کی منگنی کی خبروں کی تردید

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر

Read More

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے تین ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

اسمارٹ چشمے اور خواتین کی پرائیویسی: پاکستان میں ایک نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ نیا خطرہ؟

پاکستان میں خواتین کے لیے عوامی مقامات پر آزادانہ نقل و حرکت پہلے ہی مختلف

Read More

کیا انسانوں کی نوکریاں ہمیشہ کے لیے ختم ہونے والی ہیں؟ بل گیٹس نے AI کے خطرے سے خبردار کردیا

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (AI) کے تیزی سے بڑھتے اثرات

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.