بھارت نے چھیڑا تو انجام دیکھ لیا، مودی آج تک منہ چھپاتا پھر رہا ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نمائش چورنگی پر نجی این جی او کی جانب سے منعقدہ سحری میں شرکت کی جہاں انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملکی و عالمی صورتحال پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ آج کی آمد دیگر تمام دنوں سے افضل ہے کیونکہ ہم سب مل کر مولا حسنؑ کی ولادت کا جشن منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو اندرون و بیرون ملک حالات کا بخوبی اندازہ ہے اور موجودہ عالمی کشیدگی میں مسلمانوں کو متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

ایران پر حملوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے دشمن کو صحیح طرح جواب دیا گیا ہے، یہ مسلمان قوم ہے، اسے نہ چھیڑا جائے۔

اگر چھیڑو گے تو چھوڑا نہیں جائے گا۔ انہوں نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بھی جب ہمیں چھیڑا تو اسے بھرپور جواب ملا آج تک  نریندر مودی منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔

گورنر سندھ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے تین جہاز سے بات شروع کی اور آج گیارہ جہاز گرا دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان عوام کے لیے اپنے دل اور سرحدیں کھولیں، تاہم افغان حکومت کو متعدد بار شواہد کے ساتھ آگاہ کیا گیا کہ ان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے مبینہ سرپرستی یافتہ عناصر کو بھی مؤثر جواب دیا گیا ہے۔

خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور ملک دفاعی اعتبار سے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

48 ملین جی میل صارفین کے یوزرنیم اور پاس ورڈز لیک ہوگئے

سائبر سیکیورٹی کے ایک بڑے انکشاف میں تقریباً 48 ملین جی میل صارفین کے یوزرنیم

Read More

گوگل نے پہلی بار جی میل ایڈریس کی تبدیلی کا فیچر متعارف کرادیا

گوگل نے اہم اپ ڈیٹ کرتے ہوئے پہلی بار جی میل ایڈریس کی تبدیلی کا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.