جنگی نوعیت کی اے آئی ویڈیوز پر ایکس کی سخت پابندی، آمدنی شیئرنگ پروگرام معطل کرنے کا اعلان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اعلان کیا ہے کہ مسلح تنازعات سے متعلق مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز بغیر وضاحت کے شیئر کرنے والے صارفین کو 90 دن کے لیے ریونیو شیئرنگ پروگرام سے معطل کر دیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق نئی پالیسی کا مقصد جنگی حالات میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا اور مستند معلومات تک رسائی کو یقینی بنانا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث آن لائن مواد کی سچائی پر سوالات بڑھ گئے ہیں۔

ایکس کے پروڈکٹ ہیڈ نکیتا بیئر نے کہا کہ جنگ کے دوران حقیقی معلومات تک رسائی انتہائی اہم ہوتی ہے جبکہ موجودہ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے گمراہ کن مواد بنانا بہت آسان ہو چکا ہے۔

کمپنی نے واضح کیا کہ اگر کوئی صارف اے آئی سے تیار کردہ جنگی ویڈیو پوسٹ کرتے وقت اس کی مصنوعی نوعیت ظاہر نہیں کرے گا تو اسے 90 دن کے لیے آمدنی حاصل کرنے کے پروگرام سے خارج کر دیا جائے گا، جبکہ بار بار خلاف ورزی کی صورت میں مستقل پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔

یہ پالیسی اس پلیٹ فارم کے لیے اہم تبدیلی سمجھی جا رہی ہے جسے ایلون مسک کی جانب سے 2022 میں خریداری کے بعد مواد کی نگرانی سے متعلق نرم مؤقف پر تنقید کا سامنا رہا۔

ایکس کے مطابق خلاف ورزیوں کی نشاندہی کمیونٹی نوٹس سسٹم، میٹا ڈیٹا اور دیگر تکنیکی اشاروں کی مدد سے کی جائے گی تاکہ اے آئی سے تیار کردہ مواد کی درست شناخت ممکن بنائی جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق

Read More

سانحہ گُل پلازہ: 61 ہلاکتوں کی تصدیق، 88 افراد تاحال لاپتا، فائنل سرچ آپریشن کا حکم

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گُل پلازہ میں پیش آنے والے

Read More

TECHNOLOGY

دنیا بھر میں فیس بک کی سروسز متاثر، صارفین پریشان

دنیا بھر کے صارفین نے فیس بک کے کمپیوٹر براؤزر (جیسے Chrome، Edge وغیرہ) سے

Read More

دنیا کے 40 فیصد اینڈرائیڈ فونز نئے سائبر حملوں کے خطرے سے دوچار

گوگل نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے تقریباً 40 فیصد

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.