آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک، 700 زخمی

وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک اور 696 زخمی ہیں، 226 افغان چیک پوسٹیں تباہ ہوچکی ہیں اور 35 پر قبضہ کیا جاچکا ہے۔

وزیر اطلاعات نے آپریشن غضب للحق کے حوالے سے دوپہر چار مارچ سہ پہر چار بجے تک کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

عطا تارڑ کے مطابق اب تک آپریشن للحق میں اب تک 481 افغان طالبان مارے جاچکے ہیں اور 696 سے زائد زخمی ہیں، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی 226 چیک پوسٹیں تباہ ہوچکی ہیں اور 35 پر قبضہ کرلیا گیا ہے، 198 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز (توپیں) تباہ کی جاچکی ہیں۔

وزیر اطلاعات کے مطابق افغانستان بھر میں 56 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے 50 مختلف مقامات پر افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا، پاک فوج کی جانب سے 3 اور 4 مارچ کی درمیانی شب بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے کارروائیاں کی گئیں۔

پاک فوج نے قلعہ سیف اللہ سمیت چمن ، سمبازہ ، گھڈوانہ، جانی اور غزنالی سیکٹر پر موٴثر کارروائیاں کیں، ان مقامات کو سرحد پار سے دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، ان کارروائیوں کے دوران افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستا ن کو بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ پاک فوج افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف ملکی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور یہ کارروائیاں طے شدہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔

Share On Social Media

KARACHI

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی اچانک اپنے عہدے سے مستعفی

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی اپنے عہدے سے مستعفی

Read More

TECHNOLOGY

صحافی نے بڑے چیٹ بوٹس کو غلط معلومات دینے پر مجبور کر دیا، کیسے اور مقصد کیا تھا؟

ایک ٹیکنالوجی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے محض 20 منٹ میں مصنوعی ذہانت کے بڑے ٹولز کو غلط معلومات دینے پر مجبور

Read More

بھارت کی اے آئی سمٹ مذاق بن گئی؛ بل گیٹس سمیت کئی نامور شخصیات کا شرکت سے انکار

بھارت میں جاری پانچ روزہ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ اس وقت شدید تنقید کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.