پاکستان کا بگرام ائیر بیس پر بڑا حملہ، نیو یارک ٹائمز نے بھی تصدیق کر دی

افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے زمینی اور فضائی کاررروائیاں جاری ہیں۔

اس بارے میں نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ائیربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے حملے میں بگرام ائیربیس کا ایک ائیرکرافٹ ہینگر اور دو وئیر ہاؤسز تباہ ہوئے جبکہ اس حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

امریکی جریدے نے کہا کہ افغانستان کی وزارت دفاع نے پاکستانی فضائی حملے کی تصدیق کی ہے۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان نے افغانستان میں 50 سے زائد فضائی حملے کیے ہیں۔

اخبار کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کے شواہد اقوام متحدہ کی رپورٹس میں متعدد بار پیش کیے جا چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کئی بار خبردار کرنے کے باوجود افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردی کے واقعات جاری رہے، جس کے جواب میں پاکستان کارروائی کرنے پر مجبور ہوا۔

Share On Social Media

KARACHI

برآمدات میں مئی کے دوران اضافہ، درآمدات اور تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ

ملکی برآمدات میں مئی 2026 کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ درآمدات اور تجارتی خسارے

Read More

بجٹ 27-2026: پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کم کرنے کی تیاری

حکومت ملک میں ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے اور روزگار کے نئے

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی لیکس!

ایپل کی آئندہ فلیگ شپ ڈیوائس کی ریلیز میں ابھی وقت ہے لیکن اس سے

Read More

والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے

سوشل میڈیا کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’میٹا‘ نے دنیا بھر میں انسٹاگرام،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.